1,519

آمدہ انتخابات ،سکندر حیات، بیرسٹر اور عتیق کا گٹھ جوڑ ،کوٹلی ،میرپور ،بھمبر کی نشستوں پر امیدوار فائنل

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)آئندہ آنے والے الیکشن کی تیاریاں عروج پر، راجہ فاروق حیدر کا حکومت بننے کے بعد تین اضلاع کا پہلا اجلاس 6 جنوری بھی اسی کی کڑی ہے۔کوٹلی ،میرپور ،بھمبر کی نشستوں پر امیدوار فائنل۔ نکیال سے سردار نعیم کوٹلی شہر سے سردار فاروق سکندر ، راج محل سے مسلم کانفرنس کے ملک نواز ، کھوئرٹہ سے سکندر حیات کے امیدوار راجہ نثار ، سہنہ سے پی ٹی آئی کے چوہدری اخلاق ، چڑہوئی سے پی ٹی آئی کے شوکت فرید امیدوار ہوں گئے راجہ اقبال اور نعیم منصفداد حمائتی ہوں گئے۔ میرپور ۔ ڈڈیال سے چوہدری اظہر صادق پی ٹی آئی کے امیدوار مسلم کانفرنس اور سکندر حیات کے حمایت یافتہ ہوں گئے۔ چکسواری سے سکندر حیات کے سابق امیدوار نذیر انقلابی پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس کی حمایت حاصل ہو گئ۔کھڑی سے پی ٹی آئی کے چوہدری ارشد باقیوں کی حمایت۔میرپور سے سلطان محمود۔بھمبر۔شہر سے انوار الحق بیرسٹر سلطان کی مخالفت کی وجہ سے آزاد یا عثمان عتیق سے دوستی کی وجہ سے ممکنہ مسلم کانفرنس کے امیدوار ہوں گئے۔برنالہ سے مسلم کانفرنس کے شفیق جرال۔سماہنی سے چوہدری رزاق دیگر جماعتوں کے حمایت یافتہ متفیقہ امیدوار ہوں گئے۔اس طرح پی ٹی آئی کے 6 سکندر حیات کے 4 اور مسلم کانفرنس کے حصے میں 3 سیٹ آئیں گئیں اور مسلم لیگ ن کا سائوتھ میں سے صفایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں