قوائد و ضوابط

ڈیلی کشمیر ایکسپریس سے وابستہ تمام اراکین اس ضابطہ اخلاق کے پابند رہیں گے جو دنیا میں پریس کا اہم معیار سمجھا جاتا ہے.۔ کسی بھی قسم کی شکایت کے لیے ہم سے رابطہ فرمائیے۔ پریس سے وابستہ افراد کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ بلند ترین پیشہ ورانہ معیارات برقرار رکھیں گے۔ عوامی مفاد کی شقیں ان اخلاقی اقدار کا تعین کرتے ہیں جن کے تحت کسی کے انفرادی حقوق اور عوام کے جاننے کے حق کا تحفظ کیا جاتا ہے۔ یہی وہ بنیاد ہے جس کے تحت ایک خود نگہداری کا نظام بنتا ہےاوراس سے (صحافتی) صنعت وابستگی کا اظہار کرتی ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ متقفہ ضابطے کے نہ صرف الفاظ بلکہ اس کی مکمل روح کا بھی احترام کیا جائے۔ اسے نہ تو اتنا تنگ ہونا چاہیے کہ انفرادی حقوق کے تحفظ کے وعدے پر حرف آئے اور نہ ہی اتنا پھیلایا جائے کہ یہ آزادی اظہار کے ساتھ غیر ضروری خلل پیدا کرے یا شائع شدہ مواد کو عوامی مفاد سے دور رکھے۔ یہ ناشر(پبلشر) اور مدیران ( ایڈیٹرز) کی ذمے داری ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کو پرنٹ اور آن لائن دونوں ورژنز پر لاگو کریں۔ انہیں اس بات کو یقینی بناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ پرنٹ اور آن لائن صحافت سے وابستہ افراد یعنی نہ صرف ایڈیٹوریل اسٹاف بلکہ اس سے باہر کے افراد بشمول غیرصحافی بھی اس پر سختی سے عمل پیرا رہیں