1,189

پارٹی صدر ذاتی گروپ بنانے میں کوشاں،اعلی قیادت بیرسٹر سلطان سے فوری استعفی لے،پی ٹی آئی حلقہ بلوچ

بلوچ(کشمیر ایکسپریس نیوز،)پی ٹی آئی حلقہ بلوچ اعلی قیادت بیرسٹر سلطان سے فوری استعفی لے۔پارٹی صدر پارٹی بنانے کے بجائے اپنا ذاتی گروپ بنانے میں کوشاں ہیں۔عمران خان کے نظریاتی کارکنوں پر اپنے پرانے گروپ کو مسلط کر رہے ہیں۔عمران خان کے نظریے کو کسی صورت بلڈوز نہیں ہونے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچ سے پیپلز پارٹی کے فہیم ربانی کی پارٹی میں شمولیت پر پی ٹی آئی بلوچ کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا۔اجلاس میں سابق ٹکٹ ہولڈر اور انصاف ویلفیئر ونگ ضلع سدھنوتی کے صدر راجا ابرارالحق منہاس ایڈووکیٹ۔سردار امجد سدوزئی ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ضلع سدھنوتی۔سردار فراز خان صدر حلقہ بلوچ۔سردار جاوید نسیم سنیئر نائب صدر۔سردار خلیل خان نائب صدر۔سردار وقاص خان نائب صدر۔سردار شکیل خان جنرل سیکریٹری۔سردار تصور شاہین ایڈیشنل جنرل سیکریٹری۔فدا مغل ایڈووکیٹ جوائینٹ سیکریٹری ۔راجہ مدثر ایڈیشنل جنرل سیکریٹری۔ملک اورنگزیب سیکریٹری اطلاعات اور دیگر اہم عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں فہیم ربانی کے پارٹی میں شمولیت کے موقع پر حلقہ بلوچ کی پوری پارٹی کو نظر انداز اور دعوت نہ دیکرپارٹی صدر بیرسٹر سلطان نے نظریاتی کارکنوں کی پیٹھ پر چھرا گھونپا مشکل وقت میں پارٹی کو بنانے والوں پر اپنے پرانے گروپ کو ترجیح دیکر پارٹی کے آئین اور پالیسیوں کی بدترین خلاف ورزی کی گئی۔بیرسٹر سلطان ماضی میں بھی وفاقی پارٹی کو آزاد کشمیر میں اپنے گروپ کے ظریعے دباو ڈال کر قیادت کو مجبور کرتے رہے وہ پی ٹی آئی میں بھی اپنا گروپ بنا کر وزیراعظم عمران پر دباؤ بڑھانا چاہتے۔خان کے حقیقی کارکن اس پالیسی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔حلقہ پلوچ پی ٹی أئی کو تقسیم کرنے اور گروپنگ کرنے کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔بیرسٹر سلطان معمود چوہدری سے فوری استعفی لے کر ایسے آدمی کو صدر بنایا جاۓ جو پارٹی کو میرٹ پر چلا سکے جو مالی طور پر بھی مضبوط ہو تاکہ پارٹی مضبوط ہو۔ورنہ پارٹی الیکشن ہار جاۓ گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں