134

اسرائیل فلسطینیوں کے گھر پھر چھیننے لگا، جھڑپیں، نوجوان زخمی

مقبوضہ بیت المقدس: (ویب نیوز) رمضان المبارک میں بھی اسرائیل نے فلسطینیوں کے لیے مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں، مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھر خالی کرانے پر جھڑپیں ہوئیں۔

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں فلسطینیوں کے گھر خالی کرانے پر ہنگامے شروع ہو گئے۔ اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کئی نوجوان زخمی ہو گئے۔

صیہونی فورسز نے 9 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔ مغربی ممالک جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ نے غیر قانونی یہودی آبا کاری کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں