جنید جمشید کی ساتویں برسی 7دسمبرکو منائی جائے گی 104

جنید جمشید کی ساتویں برسی 7دسمبرکو منائی جائے گی

جنید جمشید کی ساتویں برسی 7دسمبرکو منائی جائے گی

وہ 7 دسمبر 2016ء کو چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے

اسلام آباد (شوبز نیوز) معروف نعت خواں جنید جمشید کی ساتویں برسی

7دسمبرکو منائی جائے گی اس سلسلے میں مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی

جائیں گی۔ جنید جمشید 3 ستمبر 1964ء کوکراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے وائٹل

سائز کے نام سے پاپ موسیقی کا بینڈ تشکیل دیا جس میں بطور گلو کار 1987ء

میں کیریئر کا آغاز کیا۔اس بینڈکی جانب سے ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان جاں جاں

پاکستان‘‘ متعارف کرایا جو عوام میں بے حد مقبول ہوا۔ 2004ء میں معروف

سکالر مو لانا طارق جمیل سے ملاقات نے جنید جمشید کی زندگی بدل دی اور

گلوکاری میں بے پناہ شہرت کے باوجود ان کا رجحان دینی تعلیمات، درس و

تدریس اور حمد و ثناء کی طرف ہو گیا۔ گلوکار ی کو خیرباد کہہ کر 2005ء میں

اپنی خوبصورت آواز میں انہو ں نے پہلا نعتیہ البم ’’جلوہ جاناں‘‘ ریلز کیا۔ بعد

ازاں یہ سلسلہ چلتا رہا۔ انہیں 2007ء میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ وہ 7

دسمبر 2016ء کو چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے قریب طیارہ

حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں