ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن سے قبل اہم کامیابی مل گئی 65

ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن سے قبل اہم کامیابی مل گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن سے قبل اہم کامیابی مل گئی

فلوریڈا کے گورنر اور ان کے حریف رون ڈی سینٹیس الیکشن سے دستبردار ، ٹرمپ کی حمایت کردی

نکی ہیلی اب ٹرمپ کی آخری چیلنجر ہیں اور وہ آج (منگل کو )نیو ہیمپشائر میں ٹرمپ کے سامنے ہوں گی

فلوریڈا (مانیٹرنگ نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس

نے 2024 کی صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو کر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی

حمایت کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن سے قبل اہم کامیابی ملی ہے کیونکہ فلوریڈا کے

گورنر اور ان کے حریف رون ڈی سینٹیس نے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان

کرتے ہوئے ان کی حمایت کردی ہے۔رون ڈی سینٹیس نے نیو ہیمپشائر میں

ریپبلکن پرائمری الیکشن سے پہلے استعفی دیا ہے۔ڈی سینٹیس کو پارٹی کی

نامزدگی کا مضبوط دعویدار سمجھا جاتا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ ان کے پاس

کامیابی کا واضح راستہ نہیں ہے۔نکی ہیلی اب ٹرمپ کی آخری چیلنجر ہیں اور

وہ آج (منگل کو ) کو نیو ہیمپشائر میں ٹرمپ کے سامنے ہوں گی جو نومبر

میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار کو منتخب کرنے کے

لیے ریاست بہ ریاست مقابلوں کی دوسری سیریز ہے۔ڈی سینٹیس نے اپنی سات

ماہ کی مہم ختم کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سازگار نتیجہ پیدا کرنے کے لیے

میں کچھ کر سکتا ہوں تو میں یہ کروں گا، میں ٹرمپ کی حمایت کر رہا ہوں

جو آئیووا میں 51 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلا مقابلہ جیتنے کے بعد واضح طور

پر سب سے آگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ ریپبلکن ووٹروں

کی اکثریت ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور موقع دینا چاہتی ہے۔دوسری جانب ٹرمپ

نے اپنے سابق حریف کو لاجواب شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واقعی ایک اچھی مہم چلائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں