وادی لیپہ کے بالائی پہاڑوں پر برف باری، نظام زندگی درہم برہم 75

وادی لیپہ کے بالائی پہاڑوں پر برف باری، نظام زندگی درہم برہم

وادی لیپہ(حافظ ابرار) وادی لیپہ کے بالائی پہاڑوں پر برف باری، نظام زندگی درہم برہم

پورے آزاد کشمیر کی طرح گزشتہ چار روز سے وادی لیپہ میں بھی بارش

اور وادی کے بالائی پہاڑوں پر برف باری جاری ہے. وادی لیپہ میں بارش اور

برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے

درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا گزشتہ چار روز سے وقفے وقفے سے

جاری رہنے والی بارش اور برف باری میں تیزی آنے لگے ہے اور برف

باری نے میدانی علاقوں میں برسنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے

شہریوں کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے. برف باری کی وجہ

سے نظام زندگی درہم برہم ہونے سے رابطہ سڑکیں جزوی طور پر بند ہو

چکی ہیں بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر. غذائی اجناس کی کمی کا

امکان پیدا ہونے لگا اور سردی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے بیماریوں

میں بھی اضافے کا اندیشہ بڑھنے لگا بارش اور برف باری کے پیش نظر ڈی

ایچ او جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل نے محکمہ صحت کے عملہ کو ہدایات

جاری کیں کہ وہ وادی لیپہ میں کسی بھی مریض کے آنے پر اسے مکمل

سہولیات فراہم کریں

ہسپتال سمیت بی ایچ یوز کے عملہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں.

ڈاکٹر طاہر رحیم مغل کا کہنا تھا عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی

پوری کوشش کی جائے گی. محکمہ موسمیات نے 31 جنوری سے 4 فروی

تک موسم خراب اور وقفے وقفے سے بارش اور برف باری جاری رہنے کی

پیشگوئی کر دی. تحصیل انتظامیہ نے سیاحوں سمیت مسافروں کو غیر ضروری

سفر اختیار کرنے سے روک دیا. پاک فوج کی جانب سے بھی شہریوں کو

سہولیات دینے کے لئے ریشیاں، میڈ وے اور موجی کے مقامات پر ریسکیو

مدد پوائنٹ بنا کر ہر ممکن مدد کی کوشش کی جا رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں