تعلیمی اداروں میں مقابلہ جات سےطالبات کی ذہنی و فکری صلاحیتوں کو جلا ملے گی، فرخ اویس 62

تعلیمی اداروں میں مقابلہ جات سےطالبات کی ذہنی و فکری صلاحیتوں کو جلا ملے گی، فرخ اویس

میرپور(کشمیر ایکسپریس نیوز) تعلیمی اداروں میں مقابلہ جات سےطالبات کی ذہنی و فکری صلاحیتوں کو جلا ملے گی، فرخ اویس

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں محترمہ فرخ اویس نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی

کشمیر کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں جاری مقابلہ جات سے ہماری

طالبات کی ذہنی و فکری صلاحیتوں کو جلا ملے گی اور تحریک آزادی کشمیر

کے حوالے سے طالبات آگاہ ہونگی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباء کے

ساتھ ساتھ طالبات کو بھی تحریک آزادی جموں و کشمیر کی تاریخ اور قدیم

حیثیت سے آگاہ رکھا جائے۔ تعلیمی اداروں میں تحریک آزادی کشمیر کے

پروگرامز کے انعقاد سے مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سکولوں کے زیر اہتمام یوم یکجہتی

کشمیر کے حوالے سے منعقدہ مختلف پروگرامز کا جائزہ لیتے ہوئے اور

تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ 76

سالوں سے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر پر اپنا جابرانہ اور ناجائز تسلط قائم

کررکھا ہے۔05 اگست 2019 کو بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کو

ختم کرکے بھارت مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں ہندوؤں کی آبادکاری

کررہا ہے تاکہ وہاں آبادی کے تناسب کو تبدیل کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ

بھارت نے ظلم و جبر کے تمام ہتھکنڈے استعمال کرکے دیکھ لیے لیکن وہ

کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں محترمہ فرخ اویس نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی

کشمیر کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں جاری مقابلہ جات سے ہماری

طالبات کی ذہنی و فکری صلاحیتوں کو جلا ملے گی اور تحریک آزادی کشمیر

کے حوالے سے طالبات آگاہ ہونگی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباء کے

ساتھ ساتھ طالبات کو بھی تحریک آزادی جموں و کشمیر کی تاریخ اور قدیم

حیثیت سے آگاہ رکھا جائے۔ تعلیمی اداروں میں تحریک آزادی کشمیر کے

پروگرامز کے انعقاد سے مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں