ضلع پونچھ میں شدید برف باری، شہری گھروں میں محصور،ذراٸع مواصلات بری طرح متاثر 69

ضلع پونچھ میں شدید برف باری، شہری گھروں میں محصور،ذراٸع مواصلات بری طرح متاثر

ضلع پونچھ میں شدید برف باری، شہری گھروں میں محصور،ذراٸع مواصلات بری طرح متاثر

راولاکوٹ(محمد خورشید بیگ ) آکشمیر کے ضلع پونچھ میں شدید برف باری

ہر طرف سفیدی چھا گٸی ۔ بالاٸی علاقوں میں طوفانی برف باری ۔ ذراٸع

مواصلات بری طرح متاثر ۔ بجلی کی تاریں ٹوٹ گٸی بالاٸی علاقوں کا شہر

سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا سردی کی لہر برقرار ۔ شہری گھروں میں

محصور ضلعی انتظامیہ ہاٸی الرٹ پی ڈبلیو ڈی کا عملہ مشینری سمیت سڑکیں

صاف کرنے میں مصروف پولیس ہر طرف موجود اسسٹنٹ کمشنر نگرانی کر

رہے ہیں ۔آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقوں راولاکوٹ سمیت دیگر

میدانی اور بالاٸی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے ہرطرف

سفیدی چھا گٸی ہے بالاٸی علاقوں میں طوفانی برف پڑ چکی ہے گذشتہ شب

سے بجلی غاٸب ہے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے متعدد سڑکیں بند ہیں ایک

اندازے کے مطابق راولاکوٹ شہر میں 5 انچ سیاحتی مقام بنجونسه میں 10انچ،

بالاٸی سیاحتی مقامات تولی پیر شہید گلہ بلال پوٹھا میں ڈیڑھ فٹ ، جبکہ گنگا

چوٹی اور لس ڈنہ میں دو ، دو فٹ برف پڑ چکی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر پونچھ

راولاکوٹ سردار مشتاق احمد کے مطابق راولاکوٹ تا راولپنڈی ۔ ہجیرہ

مظفرآباد سمیت تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہیں محکمہ پی

ڈبلیو ڈی شاہرات کے أفیسران و اہلکاروں بالخصوص آپریٹرز نے بہت محنت

اور جانفشانی سے کام کرتے ہوٸے رات کو ھی راولاکوٹ شہر کلئیر کر دیا

تھا اس طرح کھائی گلہ تا بنجونسہ روڈ بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دی گٸی

ہے ۔ اس دوران رات 9 بجے سے آفیسر مال اور پولیس اہلکاران بھی اسسٹنٹ

کمشنر کے ھمراہ رھے ہٕں برف میں پھنسی تقریباً 85 چھوٹی بڑی گاڑیوں کو

نکالا گیا ہے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس شہریوں کی

مدد کے لیے الرٹ ہے مگر شدید بارش اور برفباری ہو رہی ہے سیاح اور

شہری غیر ضروی سفر سے اجتناب کریں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں