سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب 97

سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

جدہ (معروف حسین) سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب

سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی

جس میں فلم کے ذریعے شرکاء جس میں اسلامی ممالک کے نمائیندے شامل تھے کو بھارتی مسلح افواج

کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا. فلم میں وزیر اعظم

انوار الحق کاکڑ اور سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے کشمیر کے مسئلے پر تقاریر بھی دکھائی گئیں۔

اسلامی تعاون تنظیم کے ہیڈکوارٹر جدہ میں منعقدہ تقریب میں سیکرٹری جنرل او آئی سی

حسین ابراہیم طحہ،قونصل جنرل جدہ خالد مجید،او آئی سی میں پاکستانی سفیر سید محمد فواد شیر

سمیت پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے اراکین شریک تھے اس کے علاوہ او آئی سی کے رکن ممالک

کے مندوبین بھی شریک ہوئے اس موقعہ پر سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ نے

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر مظالم

افسوس ناک ہیں ہمارا ہمیشہ مطالبہ رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ روکا جائے

اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ اسلامی تعاون تنظیم کی

شاندار عمارت میں بڑے پیمانے پر پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی اور او آئی سی کے

سیکریٹری جنرل کی کشمیر کی حمایت پر تقریر کو تالیوں کی گونج میں سراہا۔ اسلامی تعاون

تنظیم او آئی سی میں پاکستان کے مستقل سفیر سید محمد فواد شیر کا کہنا تھا کہ بھارت فاشسٹ

ریاست ہے جس نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی زندگیوں کو اجیرن کر رکھا ہے اور گزشتہ 76 سالوں

سے کشمیریوں پر مختلف مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے

مسئلہ کشمیر کے حل تلک دنیا کے ہر اہم پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہیں گے قونصل

جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق

کی عالمی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے 76 سالوں سے مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزادی مانگ

رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو حل کروائے.

ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں