محکمہ سپورٹس یوتھ پونچھ کے زیر اہتمام نمائشی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 74

محکمہ سپورٹس یوتھ پونچھ کے زیر اہتمام نمائشی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ

راولاکوٹ(کشمیر ایکسپریس نیوز)محکمہ سپورٹس یوتھ پونچھ کے زیر اہتمام نمائشی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ

محکمہ سپورٹس یوتھ پونچھ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے نمائشی

بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔۔ٹورنامنٹ آفیسرز کلب راولاکوٹ اور بیڈمنٹن ایسوسی

ایشن راولاکوٹ کی ٹیموں کےدرمیان کھیلا گیا ۔راولاکوٹ کے شدید سرد موسم میں کثیر تعداد

میں کھلاڑیوں اور شائقین نے شرکت کی ۔اس میچ کا مقصد مقصد مقبوضہ کشمیر کی عوام

سے یکجہتی کرنا اور منفرد انداز میں پیغام دینا ہے۔ہر سال کی طرح یوم یکجہتی کے موقع

پر آزاد کشمیر گورنمنٹ محتلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔محکمہ سپورٹس یوتھ کلچر آزاد

کشمیر بھر میں محتلف کھیلوں کے اور ثقافتی پروگرام منعقد کروا رہا ہے۔ٹورنامنٹ کے

مہمان خصوصی ڈاکٹر جمیل احمد رجسٹرار یونیورسٹی آف پونچھ تھے۔جبکہ دیگر مہمانان

گرامی میں لقمان فاروق ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس یوتھ کلچر پونچھ ،شوکت قاسم ڈائریکٹر

سپورٹس پوسٹ گریجویٹ کالج ،فہیم کیانی چیرمین آفیسرز بیڈمنٹن کلب ،پروفیسر

علی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن پونچھ کے عہدیداران عامر افتاب،اسفہان نزیر اور دیگر نے

شرکت کی ۔مہمان حصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔تقریب کے احتتام پر

مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور آزادی کے لیے دعا کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں