ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں 27 فروری سے 1 مارچ تک پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے 32

ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں 27 فروری سے 1 مارچ تک پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

حویلی کہوٹہ (کشمیر ایکسپریس نیوز)ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں 27 فروری سے 1 مارچ تک پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

ڈپٹی کمشنر حویلی عمران شاہین کی زیر صدارت پولیو ویکسینیشن کے حوالے سے میٹنگ

کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں ایس ایس پی حویلی خواجہ امیر الدین، اسسٹنٹ کمشنر

حویلی سرفراز شاد اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد ارشد محمود،اسسٹنٹ کمشنر خورشید

آباد محمد شکیل خان،ڈبلیو ایچ او ڈآکٹر محمد جاوید،اے ای او نسواں سیدہ رفعت پرویں کے

علاؤہ مختلف محکمہ جات کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ

ہیلتھ آفیسر غلام نبی نبی مغل نے نے پولیو مہم 2024 پہلے راؤنڈ کے حوالے سے مکمل

بریفننگ دی اور کہا کہ ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں 27 فروری 2024 سے 1 مارچ تک پولیو

کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو مہم کے دوران محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں پانچ سال سے کم

عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں 28243ہزار سے

زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 27 فروری

تا 01 مارچ تک جاری رہے گی۔محکمہ صحت عامہ کی 156 موبائل ٹیمیں گھر گھر جا

کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے،اور وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے

،جس کے لیے 156 موبائل ٹیمز 16 ٹرانزٹ قائم کیے گئے ہیں اس کے علاوہ مراکز صحت

اور مختلف انٹری پوانٹ پر بھی ٹیمیں موجود ہوں گی۔یونین کونسل اورتحصیل سطح پر

موثر مانیٹرنگ کے لیے سپروائزر بھی تعینات کیے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امتیاز شاہین

نے کہا کہ گزشتہ بیس سال سے آزاد کشمیر کے اندر پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

جو کہ محکمہ صحت اور دیگر محکمہ جات کی ایک بڑی کامیابی ہے لائن آف کنٹرول کے

اینڈ تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں اسسٹنٹ کمشنر صاحبان ممبر یونین

کونسل کے ساتھ مل کر ٹمین تشکیل دین تاکہ مطلوبہ نتائج اخذ کیے جا سکیں انہوں نے

کہا پولیو ایک موزی مرض ہے جس کے بچاؤکے لیے ہمیں ہر طرح کی حفاظتی تدابیریں

کرنی چاہیں۔ ہمیں صحت عامہ کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے تا کہ اس موذی مرض سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں