یونین کونسل کھٹار میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب 39

یونین کونسل کھٹار میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب

ڈڈیال۔(تحصیل رپورٹور)یونین کونسل کھٹار میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

کی تقریب مورخہ 17 فروری 2024 بروز ہفتہ ادارہ ہذا کے برگیڈیئر ریٹائرڈ دلاور

خان ایڈیٹوریم حال کٹھاڑ میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت کالج کے پرنسپل

چوہدری محمد خلیل نے کی تقریب کے مہمانان گرامی ڈسٹرکٹ کونسلر حافظ

شکیل، چیرمین یونین کونسل کٹھاڑ حافظ عدیل، ممبر مرکزی زکوة کونسل آزادکشمیر

حاجی چوہدری رشید ، کونسلر راجہ فاروق خان، سابق پرنسپل چوہدری مختار،

چوہدری رشید پچوانہ کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سال دوم کے طالب علم

حافظ عرفان جہانگیر نے حاصل کی ۔ ہدیہ نعت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی

بارگاہ اقدس و انور میں پیش کرنے کہ سعادت اویس ارشاد سال دوم کے طالب علم نے

حاصل کی ۔اسٹیج سیکریٹری کے فرائض بلال بشیر کیانی SST نے سرانجام دیے ۔

کالج کے پرنسپل چوہدری محمد خلیل نے اپنے خطاب میں ادارے کی مجموعی

کارگردگی، ادارے میں ہونے والے ڈویلپمنٹ کے کاموں، تزئین و آرائش اور مکمل ہونے

والے پراجیکٹس اور کالج کو درپیش سنگین اور بنیادی مسائل پر تفصیلی روشنی

ڈالتے ہوئے شرکاء محفل کو اگاہ کیا ۔ پرنسپل نے کالج کی مغربی جانب مین روڈ کے

ساتھ ملحقہ چاردیواری کے نہ ہونے اور سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات، گراونڈ کے

وسط سے گزرنے والی مین بجلی سپلائی لائن ، جدید کمپیوٹر لیب کی کمی ، کالج دور

دراز علاقے میں ہونے کی وجہ سے ہاسٹل کی کمی ، کالج کے دوسرے مین گیڈ تک واکنگ ٹریک کی کمی اور خاص طور پر ادارے میں خالی ہونے

والی آسامیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ تقریب سے

چیرمین یونین کونسل کٹھاڑ حافظ عدیل نے خطاب کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون

اور سپورٹ کا یقین دلایا اور عملی طور پر اپنا جاندار کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

ڈسٹرکٹ کونسلر حافظ چوہدری شکیل نے اپنے خطاب کے دوران درپیش مسائل کو

حل کرنے کی ہرممکن کوشش اور یقین دہانی کروائی کے ہم سب ملکر مسائل کو حل کرنے

کے لیے عملی طور پر اقدامات اٹھائیں گے اور وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق کے نوٹس

میں لاتے ہوئے حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اور مخیر حضرات سے تعاون کی

بھی اپیل کریں گے ۔ کونسلر جناب راجہ فاروق خان نے بھی ادارے کے مسائل کے بارے

میں اپنے خطاب کے دوران بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اپنی اور اپنے دوستوں کی

مدد سے سپورٹ کا بھی اعادہ فرمایا ۔ تقریب میں تشریف لانے والے حضرات حاجی

رشید ممبر زکوة کونسل انہوں نے مبلغ 50 ہزار ، ر پرنسپل چوہدری مختار صاحب نے

مبلغ 20 ہزار ، ڈسٹرکٹ کونسلر حافظ چوہدری شکیل نے مبلغ 15 ہزار ، حاجی رشید پچوانہ

نے مبلغ 20 ہزار ، چیرمین یونین کونسل کٹھاڑ حافظ عدیل نے مبلغ 10 ہزار ، کونسلر

راجہ فاروق خان نےمبلغ 10 ہزار تعاون فرمایا ۔ تقسیم انعامات کی تقریب کو

آگے بڑھاتے ہوئے لیکچرار فزیکل ایجوکیشن عارف خان نے تقریب کے اختتام پر تمام

نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کرنے کے لیے بطور

اسٹیج سیکریٹری فرائض سرانجام دیے۔ سال 2023/24 کے بیسٹ ایتھلیٹ( پلیئر آف دی ایئر )

سال دوم کے طالب علم حسن علی قرار پائے ۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل چوہدری محمد خلیل نے آنے والے مہمانوں کی تشریف آوری اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

یونین کونسل کھٹار میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں