ضلع پونچھ بھر میں شدید بارش، برف باری،طوفان متعدد مکانات کی چھتیں اڑ گئیں 52

ضلع پونچھ بھر میں شدید بارش، برف باری،طوفان متعدد مکانات کی چھتیں اڑ گئیں

ضلع پونچھ بھر میں شدید بارش، برف باری،طوفان متعدد مکانات کی چھتیں اڑ گئیں

راولاکوٹ (بیورورپورٹ )ضلع پونچھ بھر میں شدید بارش برف باری أندھی

طوفان متعدد مکانات کی چھتیں اڑ گئیں ضلع پونچھ میں زیریں علاقوں میں

موسلا دہار بارش اور بالاٸی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے بارش اور

برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور ندی نالوں میں طغیانی

أ چکی ہے اسسٹنٹ کمشنر پونچھ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ تا راولپنڈی ۔

ہجیرہ ۔ مظفرآباد ۔ باغ۔ سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال ہیں تاہم سیاحتی مقامات تولی

پیر لسڈنہ محمود گلی عباسپور سڑک برف کی وجہ سے فی الحال بند ہے دوران برفباری سڑک بحالی میں مشکلات پیش أ رہی ہیں

بالاٸی علاقوں میں برفباری جاری ھے اس لیے مسافر اور سیاح تولی پیر اور

دیگر بالاٸی علاقوں کے سفر سے اجتناب کریں سیاح اور مسافر کسی بھی

ایمرجنسی کی صورت میں انتطامیہ کے ساتھ رابطہ کریں محکمہ شاہرات نے

ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں

نہ رکنے والی شدید بارش و برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ ہے

آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے تاہم محکمہ موسمیات

کے پیشِ نظر مزید دو روز تک بارش و برفباری کا امکان ہے ضلع پونچھ میں

مختلف حادثات میں شدید آندھی جھکڑ اور ہوا کی وجہ ہے مختلف رہائشی و

کاروباری مراکز کی چھتیں اڑ گٸی ہیں آندھی طوفان ہوا کی وجہ سے ضلع پونچھ میں بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے ۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں