ڈڈیال،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانی کے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح 36

ڈڈیال،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانی کے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

ڈڈیال،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانی کے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

ڈڈیال( تحصیل رپورٹر )چیئرمین بلدیہ ڈڈیال حاجی مسعود نے تحصیل ہیڈ کوارٹر

ہسپتال میں پانی کے فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ ڈڈیال میں لوگوں کے اندر فلاحی کام کا جذبہ کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا

ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ باہمی مشاورت سے مسائل کی ترجیحات

بنائی جائیں تا کہ مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے۔ بلدیہ ڈڈیال اپنے وسائل

سے بڑھ کر شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ درد دل رکھنے والے

لوگ اداروں کے معاون بن کر تعمیر و ترقی کے کاموں میں مثبت کردار ادا

کریں۔ المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ آزاد کشمیر کے نگران چوہدری کرم حسین نے

کہا ہے کہ المصطفٰی ویلفیئر ٹرسٹ پچھلے کئی سالوں سے دنیا بھر میں کام کر

رہا ہے المصطفی ٹرسٹ کا انٹر نیشنل ہیڈ افس لندن اورپاکستان میں

لاہور میں موجود ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانی کا فلٹریشن پلانٹ

چیئرمین بلدیہ کی تحریک پہ نصب کیا گیا ہے اور اس کے لئے مالی تعاون پر

پروفیسر محمد سرور اور محترمہ کلثوم سرورکا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ

باغ میں دو میگا پراجیکٹ مکمل کرنے کے علاوہ مذید آٹھ پانی کے نئے پروجیکٹ

عنقریب شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ چوہدری شفیق الرحمن

نے ڈڈیال شہر میں المصطفی آئی ہسپتال کے لئے ذمین وقف کی ہے اور عنقریب

ہسپتال کی عمارت کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بلدیہ

ڈڈیال اور چیئرمین بلدیہ ڈڈیال کے کام اور تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ

ادا کیا ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈڈیال ڈاکٹر ندیم فضلداد کی کاوشوں کو

بھی سراہا اس موقع پہ وائس چیئرمین بلدیہ ڈڈیال وقار احمد میر ، ڈاکٹر ناصر

(ٹی ایچ کیو ڈڈیال)، صدر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈڈیال

محمد اسرار نواز مغل ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ایڈیشنل ڈسٹرکٹ بار

ایسوسی ایشن ڈڈیال راجہ عدنان صدیق ایڈووکیٹ، لیگل ایڈوائز منگلا ڈیم

ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری عدنان فاضل ایڈووکیٹ، محمد ایوب چوہدری ایڈووکیٹ،

راجہ طاہر محمود خان ایڈووکیٹ، چوہدری نوید اکرم ایڈووکیٹ،

علامہ معروف ، صدر و نمائندگان تحصیل پریس کلب ڈڈیال کے علاوہ لوگوں کی

کثیر تعداد نے شرکت کی اور المصطفٰی ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا۔

ڈڈیال،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانی کے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں