پلندری میں آرمی پبلک سکول کی کلاسسسز شروع کرنے کا فیصلہ 80

پلندری میں آرمی پبلک سکول کی کلاسسسز شروع کرنے کا فیصلہ

پلندری میں آرمی پبلک سکول کی کلاسسسز شروع کرنے کا فیصلہ
[video width=”848″ height=”560″ mp4=”https://dailykashmirexpress.com/web/wp-content/uploads/2024/02/VID-20240222-

پلندری (کشمیر ایکسپریس نیوز)پلندری میں آرمی پبلک سکول کی کلاسسسز

شروع کرنے کا فیصلہ اس سلسلہ میں کمشنر پونچھ ڈویژن سردار سہیل اعظم خان

کی گزشتہ کچھ عرصے سے جاری کوششوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے

کمشنر پونچھ ڈویژن سردار سہیل اعظم خان اور بریگیڈ کمانڈر ۔2AK بریگیڈ

کا دورہ پلندری ۔ آرمی پبلک سکول کی تعمیر کے لیے مختلف جگہوں کا معائنہ کیا گیا۔

دورہ کے دوران اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ نئی عمارت کی تعمیر ہونے تک پرائیویٹ

عمارت میں کلاسسز کا آغاز کیا جائے گا جس کے لیے عمارت کا معائنہ کیا گیا اور اپریل سے نئ کلاسسز کا آغاز کر دیا جائے گا

دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر سدھنوتی راجہ صداقت خان ، سپرنٹینڈنٹ پولیس

سدھنوتی عدیل احمد ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر سردار پرویز خان بھی ان کے

ہمراہ تھے ۔پلندری میں تعلیمی معیار کی مزید بہتری اور عوامی ضرورت کے

پیش نظر آرمی پبلک اسکول شروع کرنے کے سلسلہ میں کمشنر پونچھ ڈویژن

سردار سہیل اعظم گزشتہ کچھ عرصے سے کوشش میں تھے جس کو عملی جامہ

پہنانے کے لیے بریگیڈ کمانڈر 2AK بریگیڈ نے پلندری کا دورہ کیا اور آرمی پبلک اسکول

قائم کرنے کی منظوری کی یقین دھانی کروا دی۔ اس سلسلہ میں کمشنر پونچھ

ڈویژن اور بریگیڈ کمانڈر 2AK بریگیڈ نے پرائیویٹ عمارت کا معائنہ کیا اور اسے

آرمی پبلک اسکول کے لیے موزوں قرار دیا گیا۔ آرمی پبلک اسکول کی تعمیر کے

لیے بھی جگہ کا معائنہ مکمل کر لیا گیا۔ آرمی پبلک سکول کے آغاز سے جہاں طلباء

کو ایک معیاری تعلیمی درسگاہ میسر آئے گی وہاں پر شہداء اور غازیوں کی دھرتی

جہاں آج بھی پاکستان آرمی میں سروس کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود

ہے ان کی خدمات کے اعتراف میں یہ ادارہ ایک بڑی نعمت ہو گا۔ سماجی حلقوں نے

کمشنر پونچھ ڈویژن سردار سہیل اعظم خان کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی محنت

کوشش سے پلندری کی عوام کو ایک انتہائی معیاری ادارہ ملا جہاں نئ نسل کو ایک

معیاری تعلیم اور بہترین تربیت میسر آئے گی جس سے وہ مسقبل میں ملک و قوم کی زیادہ خدمت کر سکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں