عوام کو سبسڈائزڈ آٹاکی فراہمی،موجودہ غذائی صورتحال، آٹاکی ترسیل کے حوالے سے اہم اجلاس 53

عوام کو سبسڈائزڈ آٹاکی فراہمی،موجودہ غذائی صورتحال، آٹاکی ترسیل کے حوالے سے اہم اجلاس

عوام کو سبسڈائزڈ آٹاکی فراہمی،موجودہ غذائی صورتحال، آٹاکی ترسیل کے حوالے سے اہم اجلاس

راولپنڈی (کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت کے مطابق

عوام کو سبسڈائزڈ آٹاکی فراہمی،موجودہ غذائی صورتحال، آٹاکی ترسیل اور

صارفین تک اسکی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے ڈائریکٹر خوراک عبدالحمید کیانی

کی زیر صدارت آزاد کشمیر بھر کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرزکا اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ناظم خوراک عبدالحمید کیانی نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز ان کو

ہدایت کی کہ آٹا کی ایلوکیشن کے مطابق تقسیم کویقینی بنایا جائے،ایسے

ڈیلرز کے لائسنس فوری طور پر منسوخ کیے جائیں جو صارفین کو

زائدانراخ پر آٹا فروخت کررہے ہیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جملہ آفیسران

فلور ملز کی عملی جانچ پڑتال اور آٹا کی کوالٹی کو بہر صورت بہتر بنائیں۔

جن اضلاع سے لوگ دوسرے شہروں میں منتقل ہو کر مستقل طور پر آباد ہیں

ان کو آٹا کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے اور مستحق افراد کو خصوصی

طور پر ترجیح دی جائے ۔ناظم خوراک نے ہدایت کی کہ فوڈ اتھارٹی کو موثر

طریقے سے چلانے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ پڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ غیر

معیاری اشیاء خردونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کارروائی

ضابطہ عمل میں لا کر مضر صحت اشیاء کوضبط کر کے دوکانوں کو سیل

کرنے کی کارروائی جائے ۔ناظم خوراک نے ہدایت کی کہ غیر معیاری فوڈ آئیٹمز

جو فوڈ اتھارٹی کے مقررہ معیار پر پورا نہیں اتر تے یا ان پر پابندی ہے کو آزاد کشمیر

کی حدود میں داخل نہ ہونے کیلئے نظامت خوراک کو تحریک کریں۔اجلاس میں نظامت

خوراک کے آفیسران بھی موجود تھے ۔

عوام کو سبسڈائزڈ آٹاکی فراہمی،موجودہ غذائی صورتحال، آٹاکی ترسیل کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس میں ناظم خوراک عبدالحمید کیانی نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز ان کو

ہدایت کی کہ آٹا کی ایلوکیشن کے مطابق تقسیم کویقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں