پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن آزادکشمیر کی شاندار کارکردگی،ٹرانسمیشن لائنز اور پاور اسٹیشنز بحال 44

پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن آزادکشمیر کی شاندار کارکردگی،ٹرانسمیشن لائنز اور پاور اسٹیشنز بحال

پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن آزادکشمیر کی شاندار کارکردگی،ٹرانسمیشن لائنز اور پاور اسٹیشنز بحال

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن آزادکشمیر کی شاندار کارکردگی،

حالیہ شدید بارشوں اور برفباری کے دوران متاثرہ ہائیڈل پاور سٹیشنر اور ٹرانسمیشن

لائنز کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے اور شدید موسمی حالات میں

انتہائی کم وقت میں ٹرانسمیشن لائنز اور پاور اسٹیشنز کو بحال کر دیا۔حالیہ

شدید بارشوں اور برف باری کے باعث پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر

انتظام وادی نیلم میں 3 میگاواٹ شاردہ، 750 کلوواٹ کیل مارگلہ، 500 کلوواٹ کیل،

320 کلوواٹ ہلمت، 2 میگاواٹ کنڈل شاہی کے علاوہ ضلع باغ میں ریڑہ پاورسٹیشن

اور 14.4 میگاواٹ جھینک پاور سٹیشن ضلع مظفر آباد کی پاور چینلز شدید متاثر ہوئیں۔

اسکے علاوہ 132KV جاگراں مظفر آبا ٹرانسمیشن لائن اور 33 جاگراں تا کشن

لائن کے ٹاورز اور کنڈکٹر ز متاثر ہونے کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ ہو گئیں۔

جسکی وجہ سے عوام علاقہ کو لوڈ شیڈ نگ کاسامنا بھی کرنا پڑا۔لیکن ان ٹرانسمیشن

لائنز کی بحالی اور پاور اسٹیشنز کو فعال کرنے کیلئے خواجہ مسعود قادر منیجنگ

ڈائریکٹر PDO کی ذاتی توجہ اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں شفیق

احمد عثمانی ڈائریکٹراو پریشن مینٹنٹس کے علاوہ شجاع علی خان سول انجینئر

ہمسر محمود احمد الیکٹریکل انجینر ٹرانسمیشن لائن اور دیگر ماتحت عملہ نے سخت

موسمی حالات کے باوجود پاور سٹیشنز اور ٹرا سمیشن لائنز کو Restore / بحال

رکھے جانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے اور جملہ سٹاف ہمہ وقتی متعلقہ

سائیٹس پر حاضر رہا۔ 132KV ٹرانسمیشن لائن جو سرسنگو جیسے انتہائی دشوار

اور بلند پہاڑی علاقہ سے گزرتی ہے، تک شدید برفباری میں رسائی حاصل کرنا

تقر بنا نا ممکنات کے برابر ہے، جبکہ متعلقہ سٹاف نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ

کر Acute Weather Conditions میں بھی نہ صرف ٹرانسمیشن لائن کو

بحال کیا بلکہ پاور سٹیشنز بھی اوپریشنل ہو کر بجلی کی پیداوار دے رہے ہیں۔

پی ڈی او عملے کی محنت،لگن اور جذبہ کے تحت پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن

مختصر وقت میں اپنے اہداف مکمل کرنے میں کامیاب ہوا۔ اس وقت ٹرانسمیشن

لائنز اوپریشنل ہیں اور پاور سٹیشنز بحال کر دیے گئے ہیں اور جملہ علاقہ جات

کو بجلی کی ترسیل جاری ہے۔ وادی نیلم میں کامیابی کیساتھ بجلی بحال

کر دی گئی ہے۔ یہ کامیابی انتہائی قابل ستائش ہے۔پی ڈی کی شاندار کارکردگی کی

بدولت شاردہ ٹرانسمیشن لائن، کیل مارگلہ ٹرانسمیشن لائن، لیل، ہلمت پاور اسٹیشن،

کنڈل پاور اسٹیشن، جھینگ پاور اسٹیشن، ریڑہ پاور اسٹیشن، جاگراں مظفرآباد ٹرانسمیشن لائن، جاگراں کٹن ٹرانسمیشن لائن فنگشنل ہیں۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں