گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھوئی رٹہ میں تقریب نتائج و تقسیم انعامات کا انعقاد 43

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھوئی رٹہ میں تقریب نتائج و تقسیم انعامات کا انعقاد

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھوئی رٹہ میں تقریب نتائج و تقسیم انعامات کا انعقاد

کھوئیرٹہ (کشمیر ایکسپریس نیوز)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھوئی رٹہ میں

کو تقریب نتائج و تقسیم انعامات کا انعقاد زیر صدرات پرنسپل طاہرہ گلزار

کیا گیا اس تقریب میں سنئیر اساتذہ کرام،اور طالبات کے ہمراہ ان کے والدین

نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس پر وقار تقریب میں ادارہ ہذا کی

جونیئر معلمہ نصرت بانونے سالانہ نتائج 2024 کا اعلان کیا سالانہ تقریب

نتائج میں طالبات نے ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کہ حصہ لیا

تلاوت کلام پاک ثناء عابد نے کی بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول

انیسہ ارشد جماعت دہم نے نچھاور کیے سحر سعید جماعت شششم نے پیاری

اواز میں,, ماں کی دعا,, نظم پیش کی ہارونہ شہزادی نے کامیابی محنت

سے ملتی ہے قسمت سے نہیں ، کے موضوع پہ اپنے خیالات کا اظہار کیا اس

رنگ برنگی پروگرام میں ٹیبلو شو اور ملی نغمے پیش کیے گے ۔اس کے علاوہ

امتحانات میں اول دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں

انعامات تقسیم کئے گے جماعت ہفتم کی طالبہ لائبہ رفتاج نے پورے سکول کو

ٹاپ کر کہ اول پوزیش حاصل کی دوران سال بہترین کارکردگی کا

مظاہرہ کرنے والی دیگر طالبات اور والدین میں جو پورا سال اپنے بچوں

کے تعلمی معاملات کا جائزہ لینے سکول آتے رہیے ان میں حوصلہ افزائی

انعامات تقسیم کیے گے ۔ پروگرام کہ آخر میں پرنسپل صاحبہ نے اپنے

خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاس ہونے والی اور پوزیشن لینے والی طالبات اور

اساتذہ کرام کو مبارکباد دی اور کہا کہ بلاشبہ طالبات کی کامیابی کے پیچھے

ٹیچنگ سٹاف کی انتھک محنت کا ہاتھ ہےاور ناکام ہونے والی طالبات کی

حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ محنت کرتے ہیں کامیابی ان کا

مقدر ہوتی ہےآپ اگلے سال محنت کریں اور اچھے گریڈ حاصل کریں۔

ادارہ ہذا میں پی جی سے جماعت دہم تک داخلے جاری ہیں ادارہ نیے سیشن کیلے یکم مارچ سے دوبارہ کھلے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں