ضلع بھمبرمیں ماں اوربچے کی صحت کو محفوظ بنانےکیلئے 4 مارچ سے مہم کا آغاز 27

ضلع بھمبرمیں ماں اوربچے کی صحت کو محفوظ بنانےکیلئے 4 مارچ سے مہم کا آغاز

ضلع بھمبرمیں ماں اوربچے کی صحت کو محفوظ بنانےکیلئے 4 مارچ سے مہم کا آغاز

بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)ضلع بھمبر میں ماں اور بچے کی صحت کو محفوظ

بنانے کے لیے 4 مارچ سے 5 روزہ مہم کا آغاز ہو گا،مہمان خصوصی چیئرمین

ضلع کونسل چوہدری محمدیوسف نے ڈی ایچ او ڈاکٹرفداحسین راجہ،ایم ایس

ڈاکٹرمحمدمنصور چوہدری،صدر پریس کلب چوہدری جمیل شفیع کے ہمراہ ابتدائی

سیشن کاآغاز کیا۔آگاہی واک کی گئی۔سابق صدر پریس کلب چوہدری افتخارساجدعظیمی،

ممبربی اوجی پریس فاونڈیشن ناصرشریف بٹ کے علاوہ مرد و خواتین،افسران

،ڈاکٹرز و دیگر بھی آگاہی واک و فکری نشست کے دوران موجود تھے۔صدر

پریس کلب چوہدری جمیل شفیع کی تحریک پرمہم کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے

تاجروں،وکلا سول سوسائٹی ،طلبا و اساتذہ سمیت تمام مکاتب فکر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

مہمان خصوصی چئیرمین ضلع کونسل نے کہاکہ ضلع کونسل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے

ساتھ مکمل تعاون کرے گا ۔جملہ ہیلتھ فیلڈ سٹاف کو شاباش دیتے ہوئے خواتین و

دیگر پیرامیڈیکل ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔مکمل آواز بننے کا اعلان انسانیت

کی خدمت کا عزم کیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹرفداحسین اور پوری ٹیم کو سراہتے ہوئے

اس مہم کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹرفداحسین نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ایل ایچ ویز

اس بات کو یقینی بنائیں کہ متوازن غذا،دودھ انڈہ،دہی پھل فروٹس کی ترتیب کے

حوالے سے حاملہ خواتین کی راہنمائی کریں،روزانہ کی رپورٹ مرتب کریں۔

علما کرام،بلدیاتی نمائندگان اس مہم کاحصہ بنیں۔صدرپریس کلب چوہدری جمیل

شفیع،افتخارساجد کی تجاویز کو سراہتے ہیں۔ہر شخص جہدمسلسل سے مہم کو

کامیاب بنائے،ماں اور بچے کی صحت کومحفوظ بنانا ہمارا مشن ہے۔800

سیشزہوں گے،ڈبیلوایچ او اور یونیسف ٹیمز مانیڑنگ کریں گی۔300لیڈی ہیلتھ

ورکرزحصہ لیں گی۔صدر پریس کلب چوہدری جمیل شفیع نے کہاکہ عطائیت کا

خاتمہ ضروری ہے پرائیوٹ ہسپتال مشینری پوری رکھیں۔غریبوں کاخیال کریں۔

ماں و بچے کی صحت کے حوالے سے اس مہم کو کامیاب بنانے میں وہ

بھرپورتعاون کریں گے ۔سابق صدر پریس کلب چوہدری افتخارساجدعظیمی نے

مہم کے تسلسل ،لگاتار اس روٹین کو جاری رکھنے کا کہا۔

آگاہی واک و سیمناز کے انعقاد کو سراہا گیا۔

ڈاکٹرعمران صدیق اے ڈی وقاص نصر ڈی آئی او عدنان مختارو دیگر شریک ہوئے

ضلع بھمبرمیں ماں اوربچے کی صحت کو محفوظ بنانےکیلئے 4 مارچ سے مہم کا آغاز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں