ایک ریاست دو قانون،پرائیویٹ ٹیکسٹ بورڈ کو کھلی چھٹی،والدین سلیبس مہنگے داموں خریدنے پر مجبور 29

ایک ریاست دو قانون،پرائیویٹ ٹیکسٹ بورڈ کو کھلی چھٹی،والدین سلیبس مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

ایک ریاست دو قانون،پرائیویٹ ٹیکسٹ بورڈ کو کھلی چھٹی،والدین سلیبس مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

ارجہ(نمائندہ کشمیر ایکسپریس )آزاد کشمیر کے اندر پرائیویٹ ٹیکسٹ بورڈ

کو کھلی چھٹی دے دی گئ. ریڈفاؤنڈیشن اور دیگر پرائیوٹ تعلیمی

اداروں میں زہرتعلیم بچوں کے والدین کو آفاق سن سیریز کا سلیبس مہنگے داموں

خریدنے پر مجبور کیا جانے لگا.کوئی پوچھنے والا نہیں .تفصیلات کے مطابق آزاد

کشمیر کے اندر ایک ریاست میں دو قانون نافذالعمل ہیں یکساں تعلیمی نظام کا

خواب شرمندہ تعمیر نہ ہو سکا..سرکاری اداروں میں پڑھایا جانے والا نصاب آزاد

کشمیر ٹیکسٹ بورڈ کے مقابلے میں آفاق سن سیریز کا سلیبس دو گنا مہنگا خریدنے

پر عوام کو مجبور کیا جانے لگا آزاد کشمیر کے اندر ریڈفاؤنڈیشن اور پرائیویٹ

تعلیمی اداروں نے اپنی من چاہی تعلیمی پالیسی بنا رکھی ہے محکمہ تعلیم کے ذمہ

داران اور پالیسی میکرز کی محض اخبارات اور نوٹیفکیشن کی حد تک یکساں

تعلیمی نصاب کا قیام ایک خواب بن کر رہ گیا.کوئ پوچھنے والا نہیں ریاست کے

اندر اپنی من مانی کا سفر تیزی سے جاری سماجی حلقوں نے وکلاء تنظیموں

سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر وزیر تعلیم سکولز سیکرٹری تعلیم و ذمہ داران سے

مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کے اندر یکساں تعلیمی نظام کے نفاذ کے لئے فوری

اقدامات کئے جائیں اور آزاد کشمیر کے اندر آفاق سن سیریز جیسے بے لگام مافیا

پر پابندی لگائ جائے.

ایک ریاست دو قانون،پرائیویٹ ٹیکسٹ بورڈ کو کھلی چھٹی،والدین سلیبس مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

سرکاری اداروں میں پڑھایا جانے والا نصاب آزاد کشمیر ٹیکسٹ بورڈ

کے مقابلے میں آفاق سن سیریز کا سلیبس دو گنا مہنگا خریدنے

پر عوام کو مجبور کیا جانے لگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں