ڈی ایچ کیوہسپتال میں ادویات ناپید، مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں 33

ڈی ایچ کیوہسپتال میں ادویات ناپید، مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں

ڈی ایچ کیوہسپتال میں ادویات ناپید، مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں

حادثہ میں زخمی ہونے والے نوجوان کو ہسپتال کی ایمرجنسی میں لے جایا گیا جہاں پر اسے ادویات لکھ کر تھما دی گئیں

غریب شہریوں کو سرکاری اسپتال میں ادویات کا نہ ملنا لمحہ فکریہ ہے، حکومت نوٹس لے، شہریوں کا مطالبہ

کوٹلی(بیورورپورٹ) روڈ حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو سرکاری

اسپتال سے ادویات نہ مل سکیں۔متاثرہ نوجوان عرفان شوکت جو گنی غازیاں کا

رہائشی ہے اور سموسہ چوک کے قریب چائے کے ڈھابے پر “باہر والا” کے

طور پر کام کرتا ہے۔ گزشتہ رات ہوٹل سے باہر نکلتے ایک تیز رفتار موٹر

سائیکل سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا جسے موقع پر موجود لوگوں نے ڈی

ایچ کیو ہاسپٹل پہنچایا جہاں شعبہ ایمرجنسی میں موجود عملہ نے اینٹی بایوٹکس

انجیکشن لگائے اور سر پر پٹی باندھنے کے بعد ادویات کی پرچی یہ کہہ کر

تھما دی کہ میڈیکل اسٹور سے لے لیں۔ متاثرہ نوجوان کو چائے کے ڈھابے سے

ملحقہ دکانوں پر آرڈر سرو کرنے کے بعد جو دیہاڑی بچتی ہے گزر بسر کے لیے

ناکافی ہے مہنگی ادویات کی پرچی دیکھ کر نوجوان بے بسی کی تصویر بن گیا

تاہم موقع پر موجود کسی انجان شخص نے احساس ذمہ داری نبھاتے ہوئے زخمی

نوجوان کو ادویات لے کر دیں۔غریب شہریوں کو سرکاری اسپتال میں ادویات کا نہ

ملنا لمحہ فکریہ ہے حکومت ہوائی دعوؤں کی بجائے عوام کو ریلیف پہنچانے کے

لیے عملی اقدامات اٹھائے۔

ڈی ایچ کیوہسپتال میں ادویات ناپید، مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں