عبد القیوم نیازی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور سے ملاقات 30

عبد القیوم نیازی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور سے ملاقات

عبد القیوم نیازی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور سے ملاقات

پشاور(کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور

سے ون ان ون ملاقات ۔ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ

خیال کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے وزیر اعلی

علی امین گنڈاپور کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور عمران خان کے

اعتماد پر پورا اترنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر

اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیا

لیکن الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا۔

عدالت عظمی پی ٹی آئی کو اسکا مینڈیٹ واپس دلائے۔عمران خان واحد لیڈر ہیں

جو ملک کو معاشی مسائل سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی

ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ، ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا محتمل

نہیں ہو سکتا ۔ حالات کا تقاضا ہے کہ پاکستان کو عوام کی منتخب لیڈر شپ کے

حوالے کیا جائے تاکہ ملک معاشی و دیگر مسائل سے نکالنے کیلئے بہترین

اقدامات کیے جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج سچی بات ہے کہ پاکستان کے حالات

دیکھ دل جلتا ہے ،حالیہ الیکشن میں پورے پاکستان سے کروڑوں ووٹرز نے

تحریک انصاف کو ووٹ ڈالے اور واضع طور پر دو تہائی اکثریت دی مگر

انتہائی دکھ اور افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اقتدار تحریک انصاف کے حوالے

نہیں کیا جارہا ہے،ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ ناکام

ہوگی عمران خان عوام کے دلوں میں گھر بسا چکے ہیں عوام اسے چاہتے ہیں

اس سے پیار کرتے ہیں عمران خان کو اسکے حق سے محروم کیا جارہا ہے آج

بدقسمتی سے ہمارا پوری دنیا میں تماشا بن چکا ہے،انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل لیڈر

عمران خان کو باہر دیکھنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ

بند کیا جائے ،یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں منتخب عوامی نمائندوں کو دیوار کے

ساتھ لگایا جارہا ہے تمام تر سیاسی ہتھکنڈے استعمال کیے گئے مگر ہمارا،ووٹر

ٹوٹا نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں