وزیر خوراک اکبر ابراہیم کابیس گودام اسلام آباد کادورہ،گندم کی کوالٹی کا تفصیل سے جائزہ 40

وزیر خوراک اکبر ابراہیم کابیس گودام اسلام آباد کادورہ،گندم کی کوالٹی کا تفصیل سے جائزہ

وزیر خوراک اکبر ابراہیم کابیس گودام اسلام آباد کادورہ،گندم کی کوالٹی کا تفصیل سے جائزہ

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیر خوراک اکبر ابراہیم نے بیس گودام اسلام

آباد کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری خوراک چوہدری محمد رقیب اور ناظم

خوراک عبدالحمید کیانی بھی موجود تھے۔انہوں نے گندم کی کوالٹی، ترسیل اور

وصولی کا تفصیل سے جائزہ لیکر گندم کی بروقت وصولی اور اسکی کوالٹی کے

بہتر حصول کیلئے محکمہ خوراک کے آفیسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے عوام الناس کو بروقت بہتر کوالٹی کا آٹا مہیا کرنے بالخصوص رمضان

المبارک میں مستحقین کو بروقت آٹا کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے

کی ہدایات کی۔وزیر خوراک نے گزشتہ دنوں غیر ملکی گندم سے غیر معیاری

گندم کی ترسیل کا نوٹس لے کر سیکرٹری خوراک کو اس نسبت ضروری تحقیقات

کرنے اور اس میں ملوث ملازمین کی نشاندہی کئے جانے کیلئے بھی کہا۔ انہوں

نے محکمہ خوراک کے آفیسران کو ہدایات جاری کیں کہ آزادکشمیر اور پاکستان

میں ایسی ملز جن کو محکمہ خوراک گندم مہیا کرتا ہے ان کی پڑتال اور کوالٹی

کو پابندی کے ساتھ چیک کیا جائے نیز مطابق ایلوکیشن آٹا کی ترسیل کو بھی بہتر

بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں