اپنے جھنڈے، نشان اور منشور پر یکسو ہو کر الیکشن میں حصہ لینا جماعت اسلامی کی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے-سراج الحق 31

اپنے جھنڈے، نشان اور منشور پر یکسو ہو کر الیکشن میں حصہ لینا جماعت اسلامی کی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے،سراج الحق

اپنے جھنڈے،نشان اورمنشور پر یکسو ہو کرالیکشن میں حصہ لینا جماعت اسلامی کی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے،سراج الحق

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نےحلقہ

خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوری کے اجلاس سے خصوصی

خطاب میں کہا کہ اپنے جھنڈے ، نشان اور منشور پر الیکشن میں کارکن کا یکسو

ہونا جماعت اسلامی کی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں کا قومی ایجنڈا اور سیاسی وژن بین الاقوامی

ایجنڈے سے مختلف نہیں ۔ریاست مدینہ کی بات کرنے والے بھی ذاتی و گروہی

مفادات سے آگے نہیں بڑھے ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مذید کہا کہ

جماعت اسلامی کے بارے میں دوسری اور تیسری عوامی رائے کو الیکشن میں

یکسر تبدیل کر دیا گیا لیکن معاشرے میں ہمارے بیانیے کو پزیرائی ملی ہے۔

الیکشن میں خواتین کی ان تھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں

نے کہا کہ الیکشن میں خواتین نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر کارکردگی پیش

کی۔جماعت اسلامی کی اصل طاقت مضبوط تنظیم ہے جو معاشرے میں ہر سطح

پر موجود ہے-بعد ازاں اجلاس میں شعبہ جات کی کارکردگی اور جائزہ پیش کیا

گیا ۔مرکزی شعبہ جات کی نگرانات کی تقرری عمل میں لائی گئ جس کے مطابق

شعبہ تعلقات عامہ کی نگران دردانہ صدیقی ،شعبہ نوجوان کی نگران آمنہ عثمان،

اور شعبہ قرآن انسٹیٹیوٹ کی نگران سکینہ شاہد کو مقرر کیا گیا-علاوہ ازیں

فلسطین میں انسانی حقوق کی شدید پامالی اور مظلومین غزہ کی حالت زار پر

توجہ دلانے ، الیکشن میں دھاندلی ،یوم خواتین کو فلسطین اور کشمیر کی

مظلوم عورت کے انسانی و قانونی حقوق کے نام کرنے کے حوالے سے قراردادیں

منظور کی گئیں -#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں