شہبازشریف پاکستان کے لئے خوشخبری ہیں،معیشت کو استحکام دیں گے، مریم اورنگزیب 69

شہبازشریف پاکستان کے لئے خوشخبری ہیں،معیشت کو استحکام دیں گے، مریم اورنگزیب

شہبازشریف پاکستان کے لئے خوشخبری ہیں،معیشت کو استحکام دیں گے، مریم اورنگزیب

نوجوان کو لیپ ٹاپ اور آئی ٹی میں ترقی کے مواقع دینے کا دور پھر شروع ہورہا ہے،بیان

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف پاکستان کے لیے خوشخبری ہیں،

معیشت کو استحکام دیں گے۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ترقی

کا جو سفر 2018 میں رک گیا تھا پھر سے شروع ہوگا۔ نوجوانوں کے روزگار،

کاروبار اور ترقی کا دور شروع ہوگا۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف

نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب معیشت کو استحکام دیں گے، پاکستان میں

سیاسی و معاشی استحکام آئے گا اور عوام کے مشکل حالات بہتر ہوں گے۔انہوں

نے کہا کہ تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت، صنعت اور نوجوانوں کی ترقی کا سفر

شروع ہو رہا ہے، 4 سال بے رحمی سے ملک کے تمام شعبوں کو برباد کیا گیا۔

ن لیگ کی رہنما نے کہا کہ 4 سال تمام شعبوں کو برباد کیا گیا، اب ان کی بحالی

اور تعمیر نو شروع ہوگی، شفافیت اور عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ نوجوان کو لیپ ٹاپ اور آئی ٹی میں ترقی کے مواقع دینے کا دور

پھر شروع ہورہا ہے، نوجوان کو روزگار اور کھیل کے مواقع دینے کا دور

پھرشروع ہو رہا ہے، پاکستان کے خارجہ تعلقات میں بہتری اور اعتماد کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

شہبازشریف پاکستان کے لئے خوشخبری ہیں،معیشت کو استحکام دیں گے، مریم اورنگزیب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں