لاہور میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی رہنما خواتین کی قیادت میں یوم خواتین ریلی 61

لاہور میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی رہنما خواتین کی قیادت میں یوم خواتین ریلی

لاہور میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی رہنما خواتین کی قیادت میں یوم خواتین ریلی

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیکرٹری جنرل حلقہ

خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیراطارق،ڈپٹی سیکرٹریز ثمینہ سعید،

ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی،نائب صدر وسطی پنجاب نازیہ توحید اور صدر لاہور عظمی

عمران کی قیادت میں عظیم الشان خواتین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی سے خطاب

کرتے ہوئے ڈاکٹر حمیرا طارق نے خواتین ریلی کو غزہ اور کشمیر کی مظلوم خواتین

کے نام کرتے ہوئے کہا کہ آج فلسطین کی عورت کو گھر، بچوں، شوہر اور تمام انسانی

حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔غزہ کی تحریک عورت کی قربانی ، اس کی عظمت

اور عزم و استقلال کی ضامن ہے۔کشمیر کی جدوجہد آزادی 30 ہزار خواتین کی شہادت،

، 23 ہزار کی بیوگی،11 ہزار خواتین کا اپنی ناموس کو قربان کر دینا اور ایک لاکھ

سے زائد یتیموں کی پرورش اور کفالت پر مشتمل ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ اسلام امن

و آشتی کا مذہب اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا ضامن ہے- خواتین

کی بے حرمتی ،استحصال اور معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے

واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے مخلوط تعلیمی نظام , تعلیم و تربیت کا

فقدان,مذہب سے دوری اور میڈیا کی رشتوں کے تقدس کی پامالی پر مبنی

ڈراموں سمیت دیگر کئ عوامل معاشرے میں خواتین کے خلاف جرائم کا

سبب بن رہے ہیں ان تمام مسائل کا سدباب اسلامی قوانین کی پاسداری اور عملدرآمد

میں ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی بڑی تعداد آج یوم خواتین کی مناسبت

سے جماعت اسلامی پر اعتماد کرتے ہوۓ ریلی میں شریک ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری

جنرل ڈاکٹر سمیحہ راحیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نہ

صرف 8 مارچ بلکہ پورے سال خواتین کے دن کے طور پر مناتی اور سرگرمیوں

کا انعقاد کرتی ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ سعید نے کہا کہ بڑھتے ہوئے

تکلیف دہ سانحات کی روک تھام کے لئے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنے

چاہیں-نوجوانوں کو نظام معاشرت کے بارے میں شرعی احکامات سے آگاہی

ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں پر تشدد اور زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات

معاشرے کی اخلاقی بے حسی اور تربیت کے فقدان کو ظاہر کرتے ہیں۔ریلی سے

خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور عظمی عمران نے کہا کہ عورت کی ذمہ داری مکان

کی تعمیر نہیں انسان کی تعمیر ہے۔ایک صحت مند عورت سے ہی ایک صحت مند

خاندان ہے۔ ریلی میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے بینرز اور

پلے کارڈرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر غزہ اور کشمیر کی مظلوم لیکن پر عزم خواتین کے حق میں نعرے درج تھے #

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں