بیرسٹر سلطان نے سیون سٹار مال اینڈ ریذیڈنسی کا سنگ بنیاد رکھ دیا 42

بیرسٹر سلطان نے سیون سٹار مال اینڈ ریذیڈنسی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود

چوہدری نے سیون سٹار مال اینڈ ریذیڈنسی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ سیون

سٹار مال اینڈریذیڈنسی کے سنگ بنیاد کی پروقارتقریب ڈی ایچ اے اسلام آباد

سے متصل جی ٹی روڈ پر منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں و کشمیر

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ صدر آزاد جموں

و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب تقریب میں پہنچے تو سیون

سٹار کے چیف ایگزیکٹیو چوہدری رضوان انور نے صدر ریاست کاشاندار

استقبال کیا۔ سیون سٹار مال اینڈ ریذیڈنسی کے سنگ بنیاد کی دعائیہ تقریب

میں آزادکشمیر، پاکستان، اور بیرون ممالک سے بڑی تعداد میں بزنس کمیونٹی

کے افراد نے شرکت کی، سیون سٹار مال اینڈ ریزیڈنسی کا یہ شاندار منصوبہ

پندرہ کنال پر محیط ہے یہاں تعمیر ہونے والے تیس منزلہ ٹاور میں شاپنگ مال،

پانچ فلور پارکنگ، پانچ فلور شاپنگ مال، ہوٹل،اور اپارٹمنٹس شامل ہیں۔ دعائیہ

تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان

محمود چوہدری نے کہا ہے کہ سیون سٹار گروپ کا یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا منفرد

منصوبہ ہے جو چار سال کی مدت میں مکمل ہوکر پاکستان میں پہلے سے تعمیر

بڑے منصوبوں میں ایک خوبصورت اضافے کا باعث بنے گا۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں