کے ایچ خورشید مرحوم ایک خوبصورت دیانتدار اور کشمیری تشخص کے بڑے داعی تھے،چوہدری یاسین 71

کے ایچ خورشید مرحوم ایک خوبصورت دیانتدار اور کشمیری تشخص کے بڑے داعی تھے،چوہدری یاسین

اسلام آباد ( کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و سنیر پارلیمنٹرین

چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ کے ایچ خورشید مرحوم ایک خوبصورت دیانتدار

اور کشمیری تشخص کے بڑے داعی تھے انہوں نے ریاست جموں کشمیر کے تشخص کے لیے

اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے طویل جد وجہد کی اور اپنی پوری زندگی سفید

پوشی کے عالم میں گزاری قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ پاکستان

میں نے میرے پرائیویٹ سکریٹری اور میرے ٹائپ رائٹر نے بنایا ان کی تربیت

میں بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا بڑا ہاتھ تھا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق صدر آزاد کشمیر و قائد اعظم محمد علی جناح

کے پرائیویٹ سکریٹری کے ایچ خورشید کی برسی کے موقع پر مختلف وفود سے

گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جو شخص بلا شرکت غیرے آزاد کشمیر کے

عہدہ صدارت پر براجمان رہے اور اس کا ذاتی گھر بھی نہ ہو موجودہ دور میں اس

کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ جب ایک حادثہ میں ان کی

شہادت ہوئی تو ان کی جیب سے محض 72 روپے برآمد ہوئے وہ ایک درویش صفت

انسان تھے آج اس موقع پر ہم قیام پاکستان تحریک آزادی کشمیر سیاسی و سماجی

خدمات کے لیے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خورشید حسن خورشید

جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں انہوں نے سیاست میں جو مقام بنایا

وہ بہت کم لوگوں کے حصہ میں آتا ہے کہ آپ کے سیاسی مخالفین بھی آپ کا نام عزت و احترام سے لیں آپ کی ایمانداری اور دیانت داری کے معترف ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں