ٹیوٹا اور ہاشو گروپ کے درمیان معاہدہ سے نوجوان آسانی سے روزگار حاصل کر سکیں گے،وزیر اعظم انوار 60

ٹیوٹا اور ہاشو گروپ کے درمیان معاہدہ سے نوجوان آسانی سے روزگار حاصل کر سکیں گے،وزیر اعظم انوار

ٹیوٹا اور ہاشو گروپ کے درمیان معاہدہ سے نوجوان آسانی سے روزگار حاصل کر سکیں گے،وزیر اعظم انوار

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر

چوہدری انوارالحق سے ہاشو گروپ کے ڈپٹی چیئرمین/سی ای او مرتضیٰ ہاشوانی

نے وفد کے ہمراہ جموں و کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی. اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور, وزیر ٹیوٹا سردار عامر الطاف,

چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ, سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن, چیئرمین ٹیوٹا

اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے. مرتضیٰ ہاشوانی نے وزیراعظم آزاد کشمیر

سے آزادکشمیر میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا.

وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں سیاحت, ہائیڈل پاور اور دیگر شعبوں میں

سرمایہ کاری کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ ٹیوٹا اور

ہاشو گروپ کے درمیان معاہدہ سے نوجوان فنی تربیت حاصل کر کے آسانی سے

روزگار حاصل کر سکیں گے. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ

ہاشو گروپ اور حکومت آزادکشمیر کے درمیان مفاہمت کی یاداشتوں سے

آزادکشمیر میں تعلیم، سیاحت سمیت دیگر سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی

حوصلہ افزائی ہوگی.انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بلاسود قرضوں کی

فراہمی کو بھی یقینی بنا رہی ہے اور اس میں خاص طور پر ہنر مند نوجوانوں کو

ترجیح دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس سے بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہاشو گروپ اور حکومت آزادکشمیر کے باہمی اشتراک سے دیگر

سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کے اقدامات کریں گے۔ ہاشو گروپ کے سی ای او مرتضی ہاشوانی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں