چیرمین سینیٹ بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالہ ہو گا ،چوہدری یاسین 51

چیرمین سینیٹ بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالہ ہو گا ،چوہدری یاسین

چیرمین سینیٹ بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالہ ہو گا ،چوہدری یاسین

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و سنیر پارلیمنٹرین

چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ ایوان صدر کے بعد چیرمین سینیٹ بھی

پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالہ ہو گا تو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دونوں

بڑے ایوان پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہوں گے ایک جانب سیاست و مفاہمت

کے بادشاہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی موجودگی میں جہموریت کے

خلاف کوئی سازش نہیں ہو سکے گی اور دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

چیرمین سینٹ کے عہدہ پر ہوں گے یہ صدر پاکستان آصف علی زرداری چیرمین

پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہترین حکمت عملی کے نتائج ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان جن مشکل حالات سے گذر رہا ہے اس کا تقاضا ہے کہ

تمام محب الوطن سیاسی قیادت ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کے لیے مل

بیٹھے تو ہر چیز کا حل نکل سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی

قیادت کی جانب سے آئی ایم ایف کو خطوط لکھنا اور ایسے حالات میں جب

پاکستان مشکل معاشی حالات سے گذر رہا ہے قرض رکوانے کی کوششیں افسوسناک

ہیں عام آدمی اس کے مضمرات سے واقف نہیں اگر یہ حقائق عوام کے سامنے درست

طریقہ سے رکھے جائیں تو عوام خود اس کا جواب دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ

ایوان صدر کے مکین صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سابق دور کی شاندار

کارکردگی جس میں پارلمینٹ اور صوبوں کو بااختیار بنایا گیا عوام کے سامنے ہے

صدر پاکستان آصف علی زرداری حکومت کی سمت درست رکھنے کی گائیڈ لائن دے سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں