حکومت ایکشن کمیٹیز کے عہدیداران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالے, عبد القیوم نیازی 41

حکومت آزاد کشمیر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی،عبدالقیوم نیازی

حکومت آزاد کشمیر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی،عبدالقیوم نیازی

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و

سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر

عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ، ملازمین کو نوکریوں سے

نکال جا رہا ہے ، ملازمین کش پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

ہیلتھ کارڈ تک کی سہولت غریب عوام سے چھین لی گئی ۔ ماہ رمضان کے

بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کسی قسم کا کوئی

پیکج سامنے نہ آسکا ۔ میری حکومت میں اس وقت عوام کو تاریخی رمضان

پیکج دیا گیا تھا جس کے ذریعے عوام کو بڑا ریلیف ملا تھا۔ریاست میں حکومت

نام کی چیز نہیں ۔ حکومت آزاد کشمیر فوری عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے

رمضان پیکج دے اور ہیلتھ کارڈ کی بحالی کیلئے حکومت پاکستان سے بات کرے ۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی عوام مخالف پالیسیوں میں برابر حصہ دار ہیں ۔ سابق وزیر اعظم

سردار عبد القیوم نیازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاست میں حکومت

نام کی کوئی چیز نہیں ، مالی سال اپنے اختتام کو پہنچ چکا لیکن بجٹ کا 20

فیصد بھی خرچ نہ ہو سکا ، ترقیاتی کام ٹھپ ، کوئی میگا پروجیکٹ شروع

ہو سکا نہ ہی پرانے منصوبوں کیلئے فنڈز مہیا کیے جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات سمیت تمام محکموں سے ایڈھاک ملازمین

کو نوکریوں سے فارغ کیا جا رہا ہے ۔ ٹیسٹ انٹرویو کے ذریعے اپنے بندے لگانے

کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ، حکومت کا زور صرف چھوٹے ملازمین پر ہی

چل رہا ہے ، ریاست گیر ملازمین سراپا احتجاج ہیں لیکن ان کا کوئی پرسان

حال نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی الوکیشن کم یونے کی وجہ سے عوام سراپا

احتجاج بن چکی ، بجلی بلز ادا نہیں کیے جا رہے . حکومت ترقیاتی فنڈز بجلی

بلات کی مد میں دے رہی ہے ۔ حکومت پاکستان سے عوامی مسائل پر جاندار

انداز آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔ سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے

کہا کہ قائد پاکستان عمران خان نے بطور وزیر اعظم ریاست کو میگا پروجیکٹس

دینے کا وعدہ کیا، ان کی ہدایات کی روشنی میں ہماری حکومت نے ہریام

رٹھوعہ بریج ، لیپا ٹنل ، کشمیر ہہائی وے جیسے میگا پروجیکٹس پر کام

کیا لیکن اچانک ایک سازش کے تحت عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔

آزاد کشمیر میں میری حکومت بھی ختم کر دی گئی اور ریاست میں ترقی کا

پہیہ جام ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے

اپنی توانائیاں صرف کرے اور ریاست کے مسائل کو حل کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں