198

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ بحال کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: (کشمیر ایکسپریس نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی طرف سے بے حیائی پر مبنی اور غیر اخلاقی ویڈٰیوز میں بار بار ملوث پائے جانے والے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی یقین دہانی کے بعد ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو ٹک ٹاک ایپ کے اکاؤنٹس میں مقامی قوانین کہ تحت تبدیلی لانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے 9 اکتوبر کو عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں