529

امن عمل کو یقینی بنائیں امن عمل کو یقینی بنائیں

چار دہائیوں سے بدامنی اور سیاسی انتشار کے شکار افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ پاکستان سمیت خطے کے دوسرے ممالک بھی کوشش کر رہے ہیں گزشتہ سال فروری میں امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحا میں طے پانے والے امن معاہدے سے افغانستان کا مستقبل روشن ہوگا تاہم اہم امر یہ ہے کہ امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا میں محض کچھ وقت باقی ہے اس کی تکمیل خدشات کی لپیٹ میں ہے امریکہ اور طالبان کے درمیان روحا میں طے پانے والا یہ معاہدہ کئی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس سلسلے میں اہم امر یہ ہے کہ اس معاہدے کے تحت یکم مئی 2021 کو افغانستان سے آخری امریکی فوج کے انخلاء کی بنیادی شرط رکھی گئی تھی نیز طالبان کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ کئے جانے کے پابند ہوں گے اس ضمن میں قابل ذکر امر یہ ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کی معاونت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے اس سلسلے میں پاکستان نے ایک مثبت سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے معاہدے کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ باہمی مذاکرات کے ذریعے ایک سیاسی اور عوامی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا اس ضمن میں طالبان نے سیز فائر معاہدے پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ ایک سال کے دوران امریکی اور نیٹو فورسز پر حملے بند کر دیے تھے تاہم افغان سکیورٹی فورسز پر حملے بدستور جاری رکھے گئے معاہدے کا سب سے اہم نکتہ فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے تھا امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے فریقین کا اہم قدم اس معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے پائی جانے والی بے چینی اہم امر کی طرف اشارہ ہے کے تاخیری حربے معاہدے کے نافذ العمل ہونے رکاوٹ ثابت ہوں گے اس ضمن میں خبریں یہ بھی گردش کر رہی ہیں کہ آئندہ ماہ ترکی میں ہونے والی کانفرنس میں عبوری حکومت کے قیام کی تجویز امریکی نمائندے کی جانب سے مسترد کرتے ہوئے افغان صدر صدارتی انتخاب کی تجویز پیش کریں گے اس سلسلے میں تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ طالبان نے صدر اشرف غنی کی انتخابات کرانے کی پیشکش مسترد کر دی واضح رہے کہ نئی امریکی حکومت وسیع سیاسی تجربات کی حامل ہے افغانستان کے سیاسی معاملات سے کافی حد تک آگاہ ہے افغان سرکاری عہدے دار کے بیان کے مطابق استنبول کے اجلاس میں تجویز پیش کی جائے گی کہ اگر طالبان فیصلے پر راضی ہوتے ہیں تو جلدازجلد صدارتی انتخابات کرا دیئے جائیں صدر جو بائیڈن نے صدارتی حلف لیتے ہی سابق صدر ٹرمپ کے پندرہ کے قریب احکامات مسترد کر دیے تھے اس سلسلے میں اب یہ امر واضح ہے کہ طالبان صدارتی انتخابات کے حق میں نہیں دیگر فریقوں کا کیا ردعمل آئیگا اس کا جواب تجویز سامنے آنے پر ہی مل سکے گا اس ضمن میں اہم امر یہ ہے کہ برطانوی کمانڈر کی جانب سے افغان امن عمل میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہا گیا ہے طالبان اور اشرف غنی حکومت پر امریکہ کی جانب سے اس اہم امر کے لیے دباؤ ڈالا جاتا رہا کہ دونوں فریقین میں مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کر کے افغان امن عمل کو یقینی بنائیں معاہدے کے تحت ایک نکتہ یہ بھی تھا کہ افغانستان میں باہمی امن کو ہرممکن فروغ دیا جائے گا اسی معاہدے کے تحت طالبان کے پانچ ہزار جنگی قیدی رہا کر دیے گئے تھے واضح رہے کہ جنگی قیدیوں کی رہائی سب سے مشکل امر تھا نئی صورتحال کے تحت معاہدے کی ڈیڈلائن میں کم وقت رہ گیا ہے جبکہ امریکی فوجی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے بدستور تشویشناک کا اظہار کیا جا رہا ہے تاہم اہم امر یہ ہے کہ نئی امریکی حکومت نے اس بات کا بھی عندیہ دیا ہے کہ امریکہ معاہدے پر نظرثانی کا ارادہ رکھتا ہے طالبان کا پہلا مطالبہ یہ تھا کہ افغانستان سے تمام غیر ملکی فوجی نکل جائیں امریکہ نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ یکم مئی تک انخلا مشکل امر ہے امریکی معاہدے کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج نکالنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں رکھتا نیٹو کے جنرل سیکرٹری کا واضح کہنا ہے کہ جب تک طالبان شرائط پوری نہ کریں انخلا ناممکن امر ہے یہ امر تشویشناک ہے کہ اگر معاہدے کی پاسداری عمل میں نہ لائی جاسکی تو نہ صرف طالبان کا یقین ان کا اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی بلکہ خطے کے امن و استحکام کو لاحق خطرات میں اضافہ ہو جائے گا اس امر کے تحت پاکستان بھی متاثر ہوگا کیوں کہ افغانستان میں قیام امن کا مطلب پاکستان میں قیام امن ہے اس سلسلے میں اہم امر یہ ہے کہ پاکستان افغانستان میں غیر سیاسی اور غیر جمہوری عمل کی بناء پر کافی حد تک نقصان اٹھا چکا ہے امریکہ پاکستان پر زور دے رہا ہے کہ طالبان کو جنگ بندی پر برقرار رہنے پر مجبور کرے واضح رہے کہ معاہدے کی تکمیل کے ذریعے ہی جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی لا ئی جا سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں