فوڈ کنٹرول اتھارٹی میرپور کا پی سی آر ڈبلیو آر لیبارٹریز اسلام آباد کے ذمہ داران کے ہمراہ مشترکہ تجزیاتی آپریشن 41

فوڈ کنٹرول اتھارٹی میرپور کا پی سی آر ڈبلیو آر لیبارٹریز اسلام آباد کے ذمہ داران کے ہمراہ مشترکہ تجزیاتی آپریشن

فوڈ کنٹرول اتھارٹی میرپور کا پی سی آر ڈبلیو آر لیبارٹریز اسلام آباد کے ذمہ داران کے ہمراہ مشترکہ تجزیاتی آپریشن

میرپور(کشمیر ایکسپریس نیوز) حکومت آزادکشمیرکے احکامات پر

شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے اور مضر صحت

پانی سے بچانے کے لیے فوڈ کنٹرول اتھارٹی میرپور کے حکام کا پی سی آر ڈبلیو آر

(PCRWR)لیبارٹریز اسلام آباد کے ذمہ داران کے ہمراہ مشترکہ تجزیاتی آپریشن۔

میرپور شہر اور گرد و نواح میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام واٹر فلٹریشن

پلانٹس، مقامی سطح پر تیار کیئے جانے والے منرل واٹر، شہر بھر موجود مختلف

این جی اوز کی طرف سے لگائے گے واٹر فلٹریشن پلانٹس اور مارکیٹوں میں

فروخت کیے جانے والے مختلف برانڈز کے منرل واٹرز کے نمونہ جات حاصل

کر کے بغرض تجزیہ لیبارٹری ارسال کر دیئے گئے۔فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے حکام کا

کہنا ہے کہ پینے کے پانی کے نمونہ جات کی رپورٹ لیبارٹری سے موصول ہونے

کے بعد پینے کے مضر صحت اجزا پر مشتمل پانی والے پلانٹس اور مختلف برانڈز کے

منرل واٹرز کے بارے سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور شہریوں

کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اور ہر قسم کی آلودگی سے پاک پینے

کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

میرپور شہر اور گرد و نواح میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام واٹر فلٹریشن

پلانٹس، مقامی سطح پر تیار کیئے جانے والے منرل واٹر، شہر بھر موجود مختلف

این جی اوز کی طرف سے لگائے گے واٹر فلٹریشن پلانٹس اور مارکیٹوں میں

فروخت کیے جانے والے مختلف برانڈز کے منرل واٹرز کے نمونہ جات حاصل

کر کے بغرض تجزیہ لیبارٹری ارسال کر دیئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں