ضلعی فوجداری عدالت نے بلوچ کے مشہور مقدمہ قتل میں مجرم لیاقت حسین کو سزائے موت کا حکم دے دیا 53

ضلعی فوجداری عدالت نے بلوچ کے مشہور مقدمہ قتل میں مجرم لیاقت حسین کو سزائے موت کا حکم دے دیا

ضلعی فوجداری عدالت نے بلوچ کے مشہور مقدمہ قتل میں مجرم لیاقت حسین کو سزائے موت کا حکم دے دیا

پلندری (کشمیر ایکسپریس نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سدھنوتی ارباب اعظم خان

اور ضلع قاضی سردار محمد عارف خان پر مشتمل ضلعی فوجداری عدالت نے

بلوچ کے مشہور مقدمہ قتل میں مجرم لیاقت حسین کو سزائے موت کا حکم

سنا دیا ،جیل سپرنٹنڈٹ کوقانون کیمطابق سزائے مذکور کی تعمیل کا حکم دیدیا گیا

تفصیلات کیمطابق ضلعی فوجداری عدالت نے مقدمہ علت نمبر 143/2020تھانہ

پولیس بلوچ عنوانی سرکار بنام لیاقت حسین وغیرہ میں ملزم لیاقت حسین

ولد خادم حسین قوم وینس راجپوت ساکن پوٹھ بساڑی تحصیل بلوچ ضلع

سدہنوتی کو مجرم قرار دیکر با اثبات جرم(6)APC-337F میں سات سال قید

اور پچاس ہزار بطور ضمان کی سزا دی جاتی ہے رقم ضمان مضروب گل بہار کو

ادا ہو اور مجرم لیاقت حسین کو با اثبات جرم (2)AA-15 میں مجرم گردانتے

ہوئے پانچ سال قید اور تیس ہزار جرمانہ کی سزا دی جاتی ہے عدم ادائیگی جرمانہ

مجرم 02 ماہ مزید قید محض برداشت کرے گا مجرم لیاقت حسین کو بااثبات جرم

APC302 میں بطور قصاص (سزائے موت)دی جاتی ہے اور مجرم لیاقت حسین کو

دفعہ (A)544 ض ف کے تحت پانچ لاکھ معاوضہ کا حکم دیا جاتا ہے رقم معاوضہ

مقتول ضمیر کے شرعی ورثاء کو ادا ہو بصورت عدم ادائیگی رقم معاوضہ مجرم لیاقت حسین 06 ماہ قید محض برداشت کرے گا

ضلعی فوجداری عدالت نے بلوچ کے مشہور مقدمہ قتل میں مجرم لیاقت حسین کو سزائے موت کا حکم دے دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں