چھ ماہ پابند سلاسل رہنے والےخالد حسن بٹ کی پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر آمد ،سردار عبد القیوم نیازی سے اہم ملاقات 64

چھ ماہ پابند سلاسل رہنے والےخالد حسن بٹ کی پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر آمد ،سردار عبد القیوم نیازی سے اہم ملاقات

چھ ماہ پابند سلاسل رہنے والےخالد حسن بٹ کی پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر آمد ،سردار عبد القیوم نیازی سے اہم ملاقات

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)چھ ماہ اپنے چار بھائیوں کے ہمراہ پابند سلاسل

رہنے والے آزاد کشمیر وادی نیلم سے تعلق رکھنے والے نوجوان سابق صدر انصاف

سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ ڈسٹرکٹ نیلم خالد حسن بٹ کی پاکستان تحریک انصاف

آزاد کشمیر کے مرکزی آفس اسلام آباد آمد ۔ صدر پاکستان تحریک انصاف

آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر عظم سردار عبد القیوم نیازی سے ملاقات ۔

سابق وزیر اعظم نے خالد حسن بٹ کو ہار پہنا کر رہائی پر مبارک باد پیش کی

اور انکے جذبے کو سراہا ۔ اس موقع پرسابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ

عمران خان ملک میں قانون و آئین کی بالادستی کیلئے جد و جہد کر رہے ہیں،

ملک کی ترقی کا انحصار آئین کی بادستی پر منحصر ہے ، پوری کشمیری قوم

عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے اور عمران خان کی ہرکال پر لبیک کہے گی۔

انہوں نے کہا کہ خالد حسن بٹ جیسے نوجوان کسی بھی جماعت کا سرمایہ ہوتے ہیں

ان کی ایسی قربانیاں ہی جماعتوں کو زندہ رکھتی ہیں ہمیں بحثیت کشمیری

خالد حسن بٹ پر فخر ہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سمیت کارکنان

پر ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھائے گئے ، امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان سیاسی

قید کاٹ رہے ہیں اور جن پر اربوں روپے کرپشن کے کیسز تھے وہ اقتدار کے مزے لے رہے ہیں ۔

ظلم و بربریت کے باوجود پی ٹی آئی قائدین اور کارکنان نے الیکشن میں بڑی

کامیابی حاصل کی ۔ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا گیا اور نتائج تبدیل کیے گئے ۔

صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ

ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے ، عوام کے ووٹ کو

تسلیم کرنا پڑے گا تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔ اس موقع پر خالد حسن بٹ

کے ہمراہ سابق پبلک ریلیشن آفیسر ہمراہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری ساجد اسلم ،

سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ آزاد کشمیر خواجہ نواز رضا

سابق ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن انصاف یوتھ ونگ عابد قیوم میر و دیگر آزاد کشمیر کے نوجوان موجود تھے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں