برنالہ،ناقص اور غیر معیاری فروٹ سبزی فروخت کرنے والوں کو جرمانے 42

برنالہ،ناقص اور غیر معیاری فروٹ سبزی فروخت کرنے والوں کو جرمانے

برنالہ،ناقص اور غیر معیاری فروٹ سبزی فروخت کرنے والوں کو جرمانے

بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)اسسٹنٹ کمشنر برنالہ محمد انعام باری نے

تحصیلدار راجہ آصف منیر فوڈ انسپکٹر فیض رسول اور پولیس کے ہمراہ

رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں

رکھنے کیلئے برنالہ بازار کا دورہ کیا، گوشت سبزی فروٹ کی چیکنگ کی ناقص

اور غیر معیاری فروٹ سبزی فروخت کرنے والوں کو جرمانے کیے۔اس کے علاؤہ

مرغے کا گوشت کم وزن تولنے پر بھی جرمانے کیے گئے ، انتظامیہ کی طرف

سے دی گئی ریٹ لسٹ سے زائد دام وصول کرنے والے دوکانداروں کو

بھی جرمانے کیئے،مختلف بیکریز کو بھی چیک اور وارننگ دی گئی

انہوں نے کہ کہاکہ زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔

۔اپنے معیار اور کوالٹی کو برقرار رکھیں ۔اس موقع پر انھوں نے صحافیوں سے

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام دوکاندار انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ریٹ لسٹ

کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کریں ۔زائد المعیاد غیر معیاری ناپ تول میں

کمی اور زائد دام وصول کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

برنالہ،ناقص اور غیر معیاری فروٹ سبزی فروخت کرنے والوں کو جرمانے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں