علم کے حصول کے بغیر کوئی ملک و معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،صبیحہ صدیق 53

علم کے حصول کے بغیر کوئی ملک و معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،صبیحہ صدیق

علم کے حصول کے بغیر کوئی ملک و معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،صبیحہ صدیق

میرپور (کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیر اعظم آزاد کشمیر کی معاون خصوصی

محترمہ صبیحہ صدیق نے کہا ہے کہ علم کے حصول کے بغیر کوئی ملک و معاشرہ

ترقی نہیں کر سکتا۔نوجوان نسل ہمارا مستقبل کا سرمایہ ہیں ان کو جدید علوم سے

روشناس کر وا نے میں اساتذہ اور والدین کا بنیادی کردار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر عبد القدیر خان سکول سسٹم چیچیاں

میں ایک پر وقار تقریب بسلسلہ سالانہ تقسیم انعامات سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیااور نعت رسول پیش کی گئی۔

بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلو پیش کئے تقریب میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے زکوٰۃ و عشر محترمہ صبیحہ صدیق نے

خصوصی شرکت کی اور سکول کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ

جس طرح قائد ملت چوہدری نور حسین نے اپنی سیاست سے عوام علاقہ کی

خدمت کی اسی طرح اب ادارہ کی پرنسپل محترمہ جمیلہ ارشد چوہدری بھی

اس ادارہ کے ذریعے تعلیمی میدان میں اہل علاقہ کی خدمت کر رہی ہیں۔

آخر میں پرنسپل ادارہ میڈم جمیلہ ارشد چوہدری نے خطاب میں کہا کہ نوجوان

نسل کی تعلیم و تربیت موجودہ دور سے ہم آہنگ کر نے کے لیے بھر پور کوششیں

کر رہے ہیں تاکہ ہمارے طلبہ و طالبات عملی میدان میں بین الاقوامی دنیا کا

مقابلہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ جن قوموں کے پاس علم کا زیور ہے وہ کبھی

پستی کا شکار نہیں ہوتے۔امت مسلمہ اس وقت شدیدمشکلات کا شکار ہے

ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان قرآن و حدیث کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالیں

اور اسلامی تعلیمات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں