گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑھنگ میں سائنس پراجیکٹس کی Orientation ٹریننگ کاانعقاد 40

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑھنگ میں سائنس پراجیکٹس کی Orientation ٹریننگ کاانعقاد

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑھنگ میں سائنس پراجیکٹس کی Orientation ٹریننگ کاانعقاد

بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)ضلع بھمبر ہہلے مرحلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول

بڑھنگ میں مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز (نسواں)کے لیے سائنس پراجیکٹس

کی Orientation ٹریننگ کاانعقاد گذشتہ روز کیا گیا۔ جب کہ دوسرے مرحلے

میں سائنس پراحیکٹسOrientation برائے مردانہ سکولز کاآج آغاز کیا گیا۔

تیسرے مرحلے میں ضلع بھر کے سکولز مردانہ اور زنانہ سکولز کے لیے

آئی ٹی پراجیکٹس کا انعقاد 21 مارچ 2024ء کو ہو گا۔ پہلےمرحلہ میں

نسواں سکولز سے 89 اساتذہ نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن

آفیسر (مردانہ) شفیق اصغر اور انچارج ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر (نسواں)

پرویز اخترنے ورکشاپ کے آغاز میں خطاب کیا۔ سینئر صدر معلم فاروق احمدنے

تمام شرکاء کو اپنے ادارے میں خوش آمدید کہا۔ سینئر سائنس مدرسین

رئیسہ بانو اور جازب رفتاج نے ملٹی میڈیا پراجیکٹر کے ذریعے سائنس

پراجیکٹس کے مقابلہ جات پر روشنی ڈالی۔ سیشن کے اختتام پر Orientation

کوارڈئنیٹر اعجاز احمد خان پرنسپل پائلٹ ہائی سکول بھمبر نے آئی ٹی اور

سائنس فوکل پرسنز کے ساتھ مل کر شرکاء کے سوالات کے وضاحت کے ساتھ

جوابات دیے اور ان کی شرکت کو سراہا۔ اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ڈی ای او شفیق اصغر اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

20 مارچ 2024 کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑھنگ میں آٹی اینڈ سائنس

پراجیکٹس Orientation کے دوسرے مرحلے میں اورینٹیشن ٹریننگ برائے مردانہ

سکولز کا انعقاد جناب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) شفیق اصغر کی زیر

سرپرستی ہوا۔ سیشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ ہدیہ نعت پیش

کرنے کی سعادت اطہر شہزاد نے حاصل کی۔ پروگرام کے آغاز میں ڈی ای او

شفیق اصغر نے شرکاء سے خطاب کیا اور سائنس پراجیکٹس کی افادیت پر

روشنی ڈالی اور شرکاء کو اس پراجیکٹ پر پوری جانفشانی کے ساتھ کام کرنے

کی تلقین کی۔ سینئر سائنس مدرس جازب رفتاج (فوکل پرسن) نے شرکاء

کو بذریعہ ملٹی میڈیا سائنس کے مختلف ماڈل کی تیاری کے مراحل کو ویڈیو کی

صورت دکھایا۔ تقریب کے اختتامی مرحلے میں کوآرڈینیٹر برائے سائنس اینڈ

آٹی پراجیکٹس ضلع بھمبر اعجاز احمد خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے

Learning by doing کی اہمیت کو اجاگر کیا اور فوکل پرسنز کی سربراہی

کرتے ہوئے شرکاء کے سوالات کے وضاحت کے ساتھ جوابات دیے۔ دوسرے مرحلے

کا کامیاب انعقاد پر ڈی ای او شفیق اصغر کی ٹیم اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑھنگ کے منتظمین کو شاباش دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں