213

مظفرآباد،جامعہ کشمیر میں زیر تعلیم طلبا وطالبات کی آسانی کیلیے آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا اجراء

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر سے جاری پر یس ریلیز کے مطابق وائس چانسلرجامعہ کشمیر میں زیر تعلیم طلبا وطالبات کی آسانی کیلیے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیرز کی طرف سے آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم, ٹرانسپورٹ، ہاسٹل اور ایونٹ رجسٹریشن کیلیے بس کارڈ، ہاسٹل کارڈ اور ایونٹ کارڈ جاری کرنے کیلیے آن لائن رجسٹریشن اینڈ کارڈ جنریشن سسٹم کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ ہذا کیلیے پورٹل کی تکمیل کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے آجمورخہ 5 نومبر کو ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیرز میں درجہ بالا پورٹل و سافٹ ویر ماڈیولز کی باقاعدہ لانچنگ کیلیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جناب وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکر محمد کلیم عباسی نے مندرجہ بالا سافٹ ویرز ماڈیولز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرز ڈاکٹر امتیاز اعوان نے نئے بنوائے گئے ماڈیولز اور انکے استعمال سے طلبا و طالبات کو فراہم ہونیوالی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ تقریب سے خطاب میں جناب وائس چانسلر نے ڈاکٹر امتیاز اعوان کی بطور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرز، ادارہ امور طلبہ کو فعال کرنے اور دوران داخلہ جات امیدواران کو بروقت معلومات کی فراہمی و دیگر سہلاکیلیے اٹھائے گئے اقدامات اور بالخصوص طلبا و طالبات کی شکایات سے متعلقہ بنائے گئے سافٹ ویرز ماڈیولز کی فراہمی جیسے اقدامات کو سراہا گیا۔ انہوں نے جہلم ویلی کیمپس کے قیام کے حوالے سے بھی ڈاکٹر امتیاز اعوان کی گزشٹتہ پانچ سالا خدمات کا اعتراف کرتے ہوے کہا کہ اگر لگن اور محنت سے کام کیا جائے تو مشکل حالات میں بھی بہتر کارکردگی دکھائی جا سکتی ہے اور کسی بھی ادارہ کیلیے بہتر خدمات سرانجام دینے والی افرادی قوت ایک اثاثہ ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کا اصل کام ہی طلبا و طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی اور تحقیقی میدان میں معاونت فراہم کرنا ہے اور اس لحاظ سے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیرز کا رول زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔ تقریب میں ڈین فیکلٹی آف انجنیرنگ و ڈائریکٹر کنگ عبداللہ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر قیوم خان, ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضی, ڈین ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر بشیر الرحمن کنٹھ، رجسٹرار جامعہ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شرجیل سعید، وارڈن ہاسٹل ڈاکٹر ثمینہ صابر، ڈپٹی ڈائریکٹرزسٹوڈنٹس افیرز انجینئر سعد مجاہد، ڈاکٹر عدنان شیخ، قاضی ذین العابدین، ڈائریکٹر سپورٹس زین العابدین، ڈاکٹر جنید میر اور عمران عباسی پی آر او سمیت دیگر یونیورسٹی آفیسران و سٹاف نے بھی شرکت کی۔آخر میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرز ڈاکٹر امتیاز اعوان نے جناب وائس چانسلر کی طرف سے حوصلہ افزائی کرنے اور تمام شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کرتے ہوے یقین دلایا کہ وہ طلبا و طالبات کو درپیش مسائل کے حل کروانے اور ڈائریکٹوریٹ کو مزید فعال کرنے کیلیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں