کورم کی نشاندہی 78

کورم کی نشاندہی،آزاد کشمیراسمبلی کا اجلاس 12جنوری تک ملتوی

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)کورم کی نشاندہی،آزاد کشمیراسمبلی کا اجلاس 12جنوری تک ملتوی

سپیکر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق کی

زیر صدارت آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس بروز بدھ وقفہ کے

بعد دوبارہ شروع ہوا۔ اجلاس شروع ہوتے ہی ممبر اسمبلی خواجہ فاروق احمد

نے کورم کی نشاندہی کی جس پر کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے

سپیکرآزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے اجلاس 12جنوری 2023بروز

جمعرات تک ملتوی کر دیا۔ آزادجموں وکشمیر قانون سازا سمبلی کا

اجلاس بدھ کے روز سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت

منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں سابق وزیر حکومت چوہدری محمد یاسین

گلشن کے بیٹے و دیگر فوت شدگان کے ایصال ثواب کیلئے ایوان میں

فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ و

ان لینڈ ریونیوعبدالماجد خان نے ممبرا سمبلی احمد رضا قادری کے سوال پر

ایوان کو بتایاکہ ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے جو گاڑیاں خرید کی

جاتی ہیں وہ تحت ضابطہ مجاز فورم آزادکشمیر ڈویلپمنٹ ورکنگ

پارٹی کی منظوری کے بعد آزادجموں وکشمیر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری

اتھارٹی(AJKPPRA)رولز2017ء کے تحت خرید کی جاتی ہیں۔

چونکہ ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے گاڑیاں ایسے محکمہ جات جن کے

ڈویلپمنٹ پراجیکٹس چل رہے ہوتے ہیں از خود خرید کرتے ہیں۔

اس لئے محکمہ سروسز کی سطح سے بذریعہ سرکلرجملہ محکمہ جات کو

مطلوبہ تفصیلات مہیا کرنے کے لئے تحریر کیا گیا۔ انہوں نے اس

حوالہ سے مختلف محکمہ جات سے موصولہ جوابات یکجا کرتے ہوئے

تفصیل بھی ایوان میں پیش کی۔اجلاس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی نے

رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈویلپمنٹ کے تحت جو گاڑیاں خریدی جاتی ہیں

محکمہ جات ان گاڑیوں کی تفصیل سنٹرل پول میں جمع کروائیں اور

اگلے دس دن میں محکمہ جات معاملات کو یکسو کر کے تعمیلی رپورٹ

اسمبلی میں جمع کروائیں۔ وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفراقبال نے

ممبر ن اسمبلی جاوید بڈھانوی اورنبیلہ ایوب کے سوالات پر ایوان کو بتایاکہ

محکمہ تعلیم کالجز کے انتظامی وتدریسی اور منسٹریل سٹاف کی

ٹرانسفر کے لئے پالیسی سال2013ء میں نافذ العمل تھی جس کو

منسوخ کردیا گیا اور نئی پالیسی Revisionکے مرحلہ میں زیر کار ہے۔

چونکہ پالیسیRevisionکے مرحلہ میں ہے۔

لہذا تمام تبادلہ جات مروجہ قواعد وضوابط کو مدنظر رکھ کر تدریسی/انتظامی مفادکے پیش نظر کیئے جاتے ہیں۔آزادجموں وکشمیر کے جملہ کالجز میں آفیسران کی تعداد کی تفصیل بذیل ہے-:پرنسپلBPS-20تعینات شدہ(زنانہ کیڈر)05اورتعینات شدہ (مردانہ کیڈر)08،ایسوسی ایٹ پروفیسرBPS-19 تعینات شدہ(زنانہ کیڈر)126اورتعینات شدہ (مردانہ کیڈر)109،اسسٹنٹ پروفیسرزBPS-18 تعینات شدہ(زنانہ کیڈر)226اور تعینات شدہ (مردانہ کیڈر)305،لیکچررزBPS-17 تعینات شدہ(زنانہ کیڈر)448اور تعینات شدہ (مردانہ کیڈر)749،ایڈھاک لیکچررزBPS-17 تعینات شدہ(زنانہ کیڈر)135اورتعینات شدہ (مردانہ کیڈر)127،زنانہ کیڈر میں کل تعینات شدہ 940اور مردانہ کیڈر میں 1298تعینات ہیں۔ جن کی کل تعداد ملا کر 2238بنتی ہے۔ماہ ستمبر سے لیکر 30اپریل تک تعلیمی سیشن کا اختتام ہوتا ہے۔ اس عرصہ کے دوران تبادلہ جات پر پابندی ہوتی ہے تاہم اگر کوئی اسامی خالی ہو اور اس پر تبادلہ کے پیش نظر فوری عمل میں لایا جاتا ہے۔ تبادلہ جات کرتے وقت آخری حکم تبادلہ عرصہ ملازمت، موجودہ جائے تعیناتی، اہلیت، کارکردگی، عرصہ قیام اورومستقل سکونت کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں ملازمین کی اہلیت/ کارکردگی بالخصوص نتائج، موزونیت، تجربہ اور فرائض کے قابل اطمینان انجام دہی کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔ تاہم ناقص کارکردگی، غیر حاضری، مس کنڈکٹ، بددیانتی، غیر اخلاقی اور غیر قانونی طرز عمل پر کسی بھی وقت تبادلہ کیا جاسکتا ہے۔سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاکہ آزادکشمیر میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پالیسی مرتب کی جائے ہم اس سلسلہ میں حکومت کی معاونت کریں گے۔ اس موقع پر رولنگ دیتے ہوئے سپیکر چوہدری انوار الحق نے کاکہاکہ بچوں کے لیے پارک کھیلوں کے میدانوں میں سپورٹس کی آسامیاں تخلیق کر کے مختص شدہ آسامیوں پر بچیوں کو لگایا جائے اور 15دن کے اندر تعیناتی کے عمل کو مکمل کر کے رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں