دو یونین کونسلز کےمخصوص نشستوں کےانتخابات ملتوی 146

دو یونین کونسلز کےمخصوص نشستوں کےانتخابات ملتوی

مظفرآباد(پی آئی ڈی) دو یونین کونسلز کےمخصوص نشستوں کےانتخابات ملتوی

آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات 2022کے لیے مخصوص

نشست ہا جن کے انتخابات کی پولنگ مورخہ04 فروری 2023کو ہو رہی ہے۔

یونین کونسل گوجرہ تحصیل و ضلع مظفرآباداور یونین کونسل تاہی تحصیل ہجیرہ

ضلع پونچھ کی متذکرہ 2 یونین کونسلز کی حد تک مخصوص نشستوں کے

انتخابات تا حکم ثانی ملتوی کر دئیے ہیں۔ آزادکشمیر بھر کی دیگر تمام لوکل

کونسلز کے انتخابات کے لیے پولنگ پہلے سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق ہو

گی۔ یہ بات سیکرٹری الیکشن کمیشن (ترجمان) نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔

دو یونین کونسلز کےمخصوص نشستوں کےانتخابات ملتوی

یاد رہے آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات 2022کے بعد

مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔ آزادجموں وکشمیر

الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف کونسلز میں خواتین، یوتھ

اور کسانوں کی نشستوں پر انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 18سے

19جنوری2023دن 3بجے تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ 20جنوری کو ان

کاغذات کی جانچ پڑتال اور سکروٹنی کی جائے گی۔21سے 23جنوری تک کاغذات

نامزدگی کی مستردگی کے خلاف ٹریبونل کے پاس اپیلیں دائر کی جا سکیں گی

جبکہ 24اور 26جنوری کو ان اپیلوں پر فیصلے دیئے جائیں گے۔27جنوری کو دن

2بجے تک کاغذات نامزگی واپس لیے جا سکیں گے۔جبکہ 27جنوری دن 2بجے

کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔آزاد جموں و کشمیر

الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر یکم

فروری 2023 کو دن 10 بجے تا سہ پہر02 بجے تک پولنگ ہو گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں