مقبوضہ وادی میں انسانی 107

مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر

انقرہ(کشمیر ایکسپریس نیوز)مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت

اپنی نو لاکھ فوج کے بل بوتے پرمقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا بازار گرم

کیے ہوئے ہے اور وہاں پر انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں۔ 05اگست

2019 کو بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370اور 35اے ختم کر کے مقبوضہ

کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی گئی جس کے

بعد سے اب تک بھارت وہاں پر آئے روز بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر رہا ہے۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے 42لاکھ

سے زائد غیر ریاستی ہندوں کو جعلی ڈومیسائل جاری کیے ہیں اور اسی طرح

مقبوضہ کشمیر کی حلقہ بندیاں بھی تبدیل کی جا رہی ہیں تاکہ وہاں پر ایک ہند

وزیر اعلی لانے کی راہ ہموارکی جا سکے جس سے بھارت مسئلہ کشمیر کو

ختم اور مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی کو اس

کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی

پامالی بند کرانے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہیے

مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ترکی کے

دارالحکومت انقرہ میں ترکی کے انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک تھنکنگ

(SDE)میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر

ترکی کے انسٹیٹیوٹ آف اسٹرٹیجک تھنکنگ (SDE)کے صدر ڈاکٹر

گورے الپر(Dr. Guray Alper)نے اپنے خطاب میں ادارے کے

اغراض و مقاصد اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالنے سمیت صدر ریاست

آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ترکی کے انسٹیٹیوٹ

آف اسٹرٹیجک تھنکنگ (SDE) میں آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں