چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں وفد کی آزاد کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور سے ملاقات 76

چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں وفد کی آزاد کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور سے ملاقات

چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں وفد کی آزاد کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور سے ملاقات

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و سنیر پارلیمنٹرین

چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں وفد کی آزاد کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج

ایم این اے محترمہ فریال تالپور سے ملاقات سندھ اور وفاق سمیت پاکستان پیپلز پارٹی

کی شاندار کامیابی پر مبارکباد اور منظم انتخابی مہم پر خراج تحسین پیش کیا

وفد میں سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان وزیر بحالیات جاوید اقبال

بڈھانوی سابق وزیر فرازنہ یعقوب اور دیگر شامل تھے بعد ازاں صحافیوں سے

گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت

نے لیول پلیئنگ فیلڈ میسر نہ ہونے کے باوجود چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی

بلاول بھٹو زرداری کو چیرمین و سابق صدر پاکستان مرد حر آصف علی زرداری اور

محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں ایک منظم اور بھرپور انتخابی مہم چلا کر

شاندار نتائج حاصل کیے اگر پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی لیول پلیئنگ فیلڈ میسر

ہوتی تو پاکستان پیپلز پارٹی دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرتی اس کے

باوجود پاکستان پیپلز پارٹی ملک قوم اور جہموریت کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار ہے

انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے ہر دور میں جد وجہد اور قربانیوں کی لازوال

تاریخ رقم کی ہے انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اقتدار

کے بجائے ملک بچانے اور سیاسی و معاشی استحکام کے لیے جد وجہد کر رہی ہے

انہوں نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں ہماری قیادت عوام اور ان کے حقوق کے لیے

کھڑی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ مرد حر آصف علی زرداری کی سیاسی فہم و فراست

دشمن بھی اعتراف کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کہ ہماری قائد اسلامی دنیا کی پہلی

خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا فرمان ہے کہ جہموریت بہترین انتقام

ہے یہ ہر موقع پر سچ ثابت ہوا ہے اور ان انتخابات نے بھی اس پر مہر تصدیق ثبت

کر دی ہے آج تمام سیاسی کھیل پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے ہاتھوں میں ہے

لیکن پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی گیم کے بجائے ملک و ملت کے مفادات کے لیے جد وجہد کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں