عائشہ عمر نےاداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کو ایک دوسرے سے مختلف قرار دے دیا 108

عائشہ عمر نےاداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کو ایک دوسرے سے مختلف قرار دے دیا

عائشہ عمر نےاداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کو ایک دوسرے سے مختلف قرار دے دیا

اداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کے شعبے ایک دوسرے سے مختلف ہیں، عائشہ عمر
شوبزمیں ہی نہیں زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کیلیے محنت، لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے

اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ہر آنے والا دن میرے لیے نئے چیلنج

لے کرآتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ اداکاری،

ماڈلنگ اور گلوکاری کے شعبے ایک دوسرے سے مختلف ہیں لیکن ان سے وابستہ

ہونے کے بعد بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ ہر آنے والا دن میرے لیے

نئے چیلنج لے کرآ ہے۔عائشہ عمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز میں

اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں فلم اورٹی وی کے علاوہ اب

توبطورسنگرمیوزک پروگراموںمیں پرفارمنس کے دوران بھی بہت کچھ سیکھنے

کوملتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اپنی صلاحیتوں کومتعارف

کرنے اوران کو لوگوں تک پہنچانے کیلیے فنون لطیفہ کے شعبے سب سے

بہترہیں۔ میں نے توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس پروفیشن میں اس طرح سے کامیابی

ملے گی۔ لیکن اس کامیابی کوپانے کیلیے مجھے بہت سخت محنت کرنا پڑی ہے۔

اس کے علاوہ جن سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کیا، انھوں نے بھی بہت رہنمائی

کی اوریہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔عائشہ عمر نے کہا کہ صرف شوبزمیں ہی نہیں

زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کیلیے محنت، لگن سے کام کرنے کی ضرورت

ہوتی ہے اوراس کے بعد ہی کامیابی مل پاتی ہے۔ میں توبس ایک ہی بات جانتی

ہوںکہ کامیابی سفارش یا پیسے سے نہیں ملتی۔ یہ انہی لوگوں کا مقدربنتی ہے

جواس کے حقدار ہوتے ہیں اوراس کو پانے کیلیے خوب محنت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں