ثناء جاوید اپنے شوہر شعیب ملک سے عمر میں کتنی چھوٹی ہیں؟ 136

ثناء جاوید اپنے شوہر شعیب ملک سے عمر میں کتنی چھوٹی ہیں؟

ثناء جاوید اپنے شوہر شعیب ملک سے عمر میں کتنی چھوٹی ہیں؟

اداکارہ اپنے شوہر سے عمر میں 11 سال چھوٹی ہیں، ان کے آباو اجداد کا تعلق بھی ثانیہ مرزا کے شہر حیدرآباد دکن سے ہی ہے

لاہور (یواین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ

ثنا جاوید کی شادی کے پاکستان اور بھارت میں چرچے ہورہے ہیں۔ اب شعیب

ملک کی نئی دلہن ثناء جاوید اور سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کے بارے میں انتہائی

دلچسپ معلومات سامنے آگئیں ہیں، تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثنا جاوید اپنے

شوہر شعیب ملک سے 11 سال چھوٹی ہیں، اداکارہ 25 مارچ 1993ء کو پیدا

ہوئیں اور ان کی عمر 30 سال ہے جبکہ شعیب ملک کی عمر 41 سال ہے،

وہ یکم فروری 1982ء کو پیدا ہوئے۔15 نومبر 1986ء کو ممبئی میں پیدا ہونے

والی ثانیہ مرزا کی عمر 37 سال ہے اور وہ اپنے سابق شوہر سے 4 سال چھوٹی

تھیں۔ خیال رہے کہ ثناء جاوید نے جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل سکول میں اپنی

ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد وہ فیملی کے ہمراہ کراچی منتقل ہو گئیں

، یونیورسٹی آف کراچی سے انہوں نے اپنی گریجوایشن مکمل کی۔شعیب ملک

کی دوسری اہلیہ ثناء جاوید سعودی عرب کے شہر جدہ میں پیدا ہوئیں لیکن ان

کے آباو اجداد کا تعلق بھارت کے شہر ”حیدرآباد دکن” سے ہے، شعیب ملک

کی پہلی اہلیہ ثانیہ مرزا کا تعلق بھی بھارت کے شہر حیدرآباد سے ہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں