ثناء جاوید اپنے شوہر شعیب ملک سے عمر میں کتنی چھوٹی ہیں؟ 116

سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی

شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی

شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کرکے کیا

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چکی، خاندان نے تصدیق کر دی

کراچی(صباح نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے

اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کرلی۔ شعیب ملک نے ثناء جاوید سے

شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ، ایکس اور انسٹاگرام

اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کرکے کیا۔ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا

کہ الحمد للہ اور ساتھ ہی قرآنی آیت بھی لکھی۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے

کہ ثنا ء جاوید نے دلہن کا لباس جبکہ شعیب ملک نے شیروانی زیب تن کی

ہوئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی فیملی نے ثانیہ

مرزا سے طلاق کی تصدیق کر دی۔ شعیب ملک کی فیملی میں سے کسی نے

شادی میں شرکت نہیں کی، شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے شادی ختم

ہونے پر سخت رنجیدہ ہے۔ شعیب ملک کے برادر ان لا عمران ظفر نے کہا

کہ مجھے بھی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی

شادی میں شامل نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں

باقاعدہ طلاق ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطاق قانونی حیثیت سے شعیب ملک

بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے تعلقات

خراب ہونے پر شعیب ملک کی فیملی دبئی بھی گئی تھی، شعیب ملک کی

فیملی دو ہفتے 2022 کے آخر میں دبئی رہی، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے

گھر قیام کے دوران تعلقات خوشگوار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ذرائع

نے بتایا کہ شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے طلاق کے حق میں نہیں تھی،

طلاق ہونے پر شعیب ملک کی فیملی کو بہت دکھ ہوا، فیملی نے شعیب ملک کو

بھی تعلقات بہتر بنانے کا کہا، ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل

رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق لی، ثانیہ

مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں،

وہ ایک عرصے تک نظر انداز کرتی رہیں، صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ نے انتہائی قدم اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں