147

کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید34افراد جاں بحق ،اموات 22379تک پہنچ گئیں

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)ملک بھر میں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید34مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد22379تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1400نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.91فیصد تک پہنچ گئی ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک 1 کروڑ35لاکھ 7ہزار802 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ72ہزار899افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک 32لاکھ6ہزار915افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 85255افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی ایک کروڑ67 لاکھ 14ہزار717خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں3 لاکھ58ہزار154کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ہفتہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ61ہزار85تک پہنچ گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے9 لاکھ6 ہزار387مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد32319تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1871تک پہنچ گئی ۔ صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.3فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح94.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے957مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1584تک پہنچ گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1052تک پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں