116

ایک شخص سیلفی کے بہانے بوسہ دے کر بھاگ گیا، حریم شاہ

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستانی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ’پی فار پکاؤ‘ کے نام سے مشہور کامیڈین نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔

حریم شاہ کا بتانا تھا کہ ایک بار وہ اپنی دوستوں کے ساتھ ایک گروپ کی شکل میں گھومنے کے لیے پھنڈر، چترال اور ہنزہ کے علاقوں کی جانب گئی تھیں،

گاڑی سے اترنے پر اُن کے ساتھ وہاں موجود کچھ لوگ سلیفیز بنوانے لگ گئے تھے۔

اسی دوران ایک بظاہر شریف النفس نظر آنے والا انسان اُن کے قریب آیا اور تصویر لینے کے بجائے اُن کے گال پر بوسہ دے کر بھاگ گیا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہاں موجود لوگوں نے بھی یہ حرکت کرنے والے شخص کو کافی برا بھلا کہا تھا۔

سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے یا تنقید کرنے والے لوگ بہت منافق ہوتے ہیں اور سوشل میڈیا کی حد تک کی ہی ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں